لاہور(اجوکیشن رپورٹر )پنجاب کے سرکاری تعلیمی اداروں میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔وزیرتعلیم پنجاب،سیکریٹری ہائیرایجوکیشن نے لندن میں گوگل کے عہدیداروں سے ملاقات کی جس میں پنجاب کے سرکاری اسکولون کی کلاس رومزمیں آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹولزلانےکافیصلہ کیا گیا ہے،50 ہزار سرکاری اساتذہ کو گوگل ایجوکیشن ٹریننگ دی جائے گی۔
2 لاکھ طلبا کو کوڈنگ،گوگل اے آئی کی ٹریننگ دی جائےگی،پنجاب کےسرکاری تعلیمی اداروں میں اسمارٹ لیبزبنائی جائیں گی،پنجاب کے اسکولز کو گوگل کلاوڈ پلیٹ فارم فراہم کیے جائیں گے۔وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ گوگل کے تحت پنجاب میں 25 ہزار کورس لانچ کیے جائیں گے، پنجاب میں گوگل کا وسیع و عریض مرکز بنے گا۔









