• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home صحت و تعلیم
ایم ڈی کیٹ

پنجاب کے تمام میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کیلئے ایڈمشن ٹیسٹ(ایم ڈی کیٹ)10ستمبر کو منعقد ہو گا

News Editor by News Editor
اگست 29, 2023
in صحت و تعلیم
0 0
0

فیصل آباد(تعلیم ڈیسک)پاکستان میڈیکل اینڈ کونسل اوریونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے زیر اہتمام پنجاب بھر کے تمام سرکاری و غیر سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں ایم بی بی ایس و بی ڈی ایس کلاسزمیں داخلوں کیلئے ایڈمشن ٹیسٹ(ایم ڈی کیٹ)10ستمبر بروز اتوار کومنعقد ہوگا .

جس میں حصہ لینے والے طلباوطالبات کو رول نمبر سلپیں جاری اور سنٹر الاٹ کردیئے گئے ہیں جبکہ اس سلسلہ میں فیصل آباد،لاہور،راولپنڈی،ملتان،بہاولپور،ڈی جی خان،ساہیوال،گوجرانوالہ،گجرات، سیالکوٹ اور سرگودھاسمیت پنجاب کے 11شہروں میں امتحانی سنٹرز قائم کئے گئے ہیں اورایم ڈی کیٹ امتحان میں شرکت کرنیوالے طلبا و طالبات کیلئے ایڈمشن کارڈزکے ساتھ امتحانی مر اکز میں داخلے کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ پنے متعلقہ امتحانی سنٹر میں انٹری کی غرض سے ایڈمشن کارڈ کا پرنٹ آٹ حاصل کرنے کیلئے ہر امیدوار کیلئے لازم ہے کہ وہ اپنے ایڈمشن کارڈ پرنٹ حاصل کریں جس پر اس کا رولنمبر اور ٹیسٹ سنٹر درج ہے۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب کیلئے پی ایم ڈی سی کے پورٹل پررجسٹرڈامیدواران اپنا ایڈمشن کارڈ یو ایچ ایس ویب سائٹ www.uhs.edu.pkسے ایڈمشن کارڈ ایم ڈی کیٹ 2023 ڈان لوڈ بٹن پر کلک کر کے ڈان لوڈ کر لیں جوہوم پیج پر دستیاب ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے ایڈمشن کارڈ تک رسائی کیلئے امیدواران کو اپنا پورا نام اور اپنے آئی ڈی کے آخری 4ہندسے (قومی شناختی کارڈ،پاسپورٹ، ب فارم)جو کہ ایم ڈی کیٹ 2023کی رجسٹریشن کے وقت استعمال کئے گئے ہوں درج کرنا ہوں گے۔

انہوں نے امیدواران کو ہدائت کی کہ وہ اپنے ایڈمشن کارڈ کو ڈان لوڈ کریں اور اے فور سائز کے سفید کاغذ پر اس کا پرنٹ آٹ لیں۔امتحانی مراکز میں داخلے سے متعلق ہدایات جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طلباوطالبات امتحانی مرکز جانے سے قبل اس بات کی یقین دہانی کر لیں کہ انہیں امتحانی مرکز کا درست پتہ معلوم ہے نیزامتحانی مرکز میں سیل فون،کیلکو لیٹر،کتابیں،نوٹس،ہتھیار یا اسلحہ،بیگز،الیکٹرونک ڈیوائس،سمارٹ اور ڈیجیٹل گھڑیاں،ہیڈ فونز،بلو ٹوتھ ڈیوائس اور مٹیلیک پین وغیرہ ساتھ لے جانے پر سختی سے پابندی ہوگی جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں امیدواروں کو فورا امتحانی مرکز سے نکالنے اور پرچہ منسوخ کرنے کی سزا دی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ امیدوار10ستمبربروزاتوارکو صبح8سے 9بجے کے درمیان اپنے امتحانی سنٹر پرپہنچ جائیں کیونکہ امتحانی مراکز کو صبح 9بجے کے بعد سیل کر دیا جائے گااوراس کے بعد کسی کو بھی داخلے کی اجازت نہ ہو گی نیزٹیسٹ صبح 10بجے شروع اور دوپہر ڈیڑھ بجے ختم ہو جائے گا۔انہوں نے کہاکہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز ایڈمشن ٹیسٹ(ایم ڈی کیٹ)کے موقع پرامیدوار اپنے ہمراہ اصل شناختی کارڈ،جے سی این،نائیکوپ،پاسپورٹ،ب فارم لائیں جن کی فوٹو کاپیاں قابل قبول نہ ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ طلباوطالبات وہی دستاویزات ہمراہ لائیں جن کے ذریعے ایم ڈی کیٹ 2023میں رجسٹریشن کروائی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ طلبا یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ ایڈمشن کارڈ کا پرنٹ آٹ،ایک صاف اور ٹرانسپیرنٹ کلپ بورڈ جس میں کچھ نہ لکھا ہو،صرف نیلی سیاہی کی حامل 2بال پوائنٹ ہمراہ لائیں کیونکہ پوائنٹر،مارکر،پنسلز، جیل پین،انک پین وغیرہ ہمراہ لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ طلباوطالبات500ایم ایل کی ایک ٹرانسپیرنٹ چھوٹی پانی کی بوتل ساتھ لاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے امیدوار جو اپنا اصل شناختی کارڈ،جے سی،نائیکوپ،پاسپورٹ،ب فارم اور ایڈمشن کارڈ کا پرنٹ آٹ ہمراہ لانے میں ناکام رہے اسے ٹیسٹ دینے کی اجازت نہ ہوگی۔انہوں نے واضح کیا کہ امتحانی مراکز میں داخلے سے قبل امیدواران کی جامہ تلاشی لی جائے گی جبکہ والدین،رشتہ داروں کو امتحانی مرکز کے احاطہ کے اندر یا اس کے آس پاس جانے کی اجازت نہ ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے نافذ دفعہ 144کے تحت سکیورٹی وجوہات کی بنا پر مرکز کے باہر قیام کا کوئی انتظام نہیں ہو گالہذاتمام افراداپنے بچوں کو متعلقہ امتحانی مرکز پر چھوڑیں اور امتحان کے بعد پک کریں۔انہوں نے کہا کہ امیدواران کی ذاتی اشیا کو امتحانی مرکز میں رکھنے کا کوئی انتظام نہیں ہو گالہذااگر کسی امیدوار کے پاس،مرکز کے اندر ممنوعہ اشیا خصوصا موبائل فون پایا گیا تو اسے ناجائز ذرائع کا استعمال تصور کیا جائے گا اور امیدواروں کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مزید معلومات یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ویب سائٹ www.uhs.edu.pkپربھی دستیاب ہیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: امتحانی سنٹرایڈمشن ٹیسٹایم ڈی کیٹمیڈیکل و ڈینٹل کالجز
Previous Post

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہتر کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں' ڈاکٹرجاویداکرم

Next Post

صوبہ بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو سیکنڈ اینول امتحان 20 اکتوبر سے شروع ہوں گے

News Editor

News Editor

Next Post
بورڈ فیصل آباد

صوبہ بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو سیکنڈ اینول امتحان 20 اکتوبر سے شروع ہوں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

اجلاس

مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی "زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
اجلاس

مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی "زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کے خلاف چین کا موقف بدستور برقرار ہے، چینی وزارت خارجہ

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading