پشاور(نمائندہ خصوصی)پنجاب کے بعد فوری طورپر خیبرپختونخوا اسمبلی کو تحلیل نہ کرنے کا امکان ہے ۔پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں انتخابات کے شیڈول کے اجراء تک کے پی اسمبلی کو برقرار رکھنے پر غور شروع کردیاہے ۔
صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ایک ایک کارڈ استعمال کررہے ہیں۔پنجاب کے بعد خیبرپختونخوااسمبلی تحلیل کامعاملہ ۔ پنجاب کے بعد کے پی اسمبلی کو فوری طورپر تحلیل نہ کرنے کا امکان ہے ۔ حکومتی ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں انتخابات کے شیڈول کے اجراء تک کے پی اسمبلی کو برقرار رکھنے پر غور کیا جائے گا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق خدشہ ہے معاشی اور امن و امان کی صورتحال پر وفاق پنجاب میں انتخابی عمل موخر کر سکتی ہے ۔پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد ہماری نظریں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ہیں ۔پی ٹی آئی کے لئے خیبر پختونخوا حکومت ایک اہم قلعہ کی مانند ہے ۔پنجاب میں نئے انتخابی شیڈول کے اجرا ہوتے ہی وزیراعلی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر کو بھیج دیںگے ۔
صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی کے مطابق پارٹی چیئرمین تمام کارڈز ایک ایک کر کے استعمال کررہے ہیں ۔خیبرپختونخوااسمبلی تحلیل کرنے کا اختیاراورحتمی فیصلہ پارٹی چیئرمین عمران خان کرینگے ۔