لاہور:
ایس پی یو (اسپیشل پروٹیکشن یونٹ) پنجاب پولیس کی بھرتی کے دوران چار ایسے افراد گرفتار کیے گئے جو اصل امیدواروں کی جگہ دوڑ میں شریک ہوئے تھے۔
ریکروٹمنٹ بورڈ کے چیئرمین ڈی آئی جی سید حماد عابد کے مطابق یہ کارروائی شفاف بھرتی عمل کے دوران سامنے آئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی نے واضح کیا کہ بھرتی کا عمل مکمل دیانت داری، میرٹ اور شفافیت پر مبنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف وہی امیدوار منتخب ہوں گے جو اہل، دیانتدار اور فرض شناس ہوں۔