پنجاب نے ایچ پی وی ویکسینیشن مہم میں 90 فی صد ہدف حاصل کر کے ملک بھر میں سبقت حاصل کر لی

ایچ پی وی ویکسینیشن کی قومی کیچ اپ مہم اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہے، جس میں صوبہ پنجاب نے 9 سے 14 سال کی بچیوں کی 90 فی صد ویکسینیشن مکمل کر کے ملک بھر میں نمایاں کارکردگی دکھائی ہے۔ صوبائی وزیرِ صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے بتایا کہ جو والدین کسی وجہ سے اپنی بچیوں کو ویکسین نہ لگوا سکے، وہ آج قریبی مراکز صحت سے یہ ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

خواجہ عمران نذیر کے مطابق، تمام چیلنجز اور منفی پروپیگنڈے کے باوجود توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات (EPI) کی ٹیم نے انتھک محنت اور جذبے سے کام کیا، جس کے نتیجے میں 67 لاکھ بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ایچ پی وی ویکسین اب معمول کے حفاظتی ٹیکہ جات کے کورس میں شامل کر لی گئی ہے، اور اب نو سال کی بچیوں کے لیے یہ ویکسین باقاعدگی سے دستیاب ہوگی۔ یہ ای پی آئی پنجاب کے حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام میں شامل 13ویں ویکسین ہے۔

وزیر صحت نے مزید کہا کہ یہ ویکسین عالمی ادارہ صحت سے منظور شدہ ہے، اور دنیا کے 147 ممالک بشمول سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، لیبیا، کویت اور مراکش اسے اپنی معمول کی ویکسین فہرست میں شامل کر چکے ہیں

16 تبصرے ”پنجاب نے ایچ پی وی ویکسینیشن مہم میں 90 فی صد ہدف حاصل کر کے ملک بھر میں سبقت حاصل کر لی

  1. I am no longer sure where you are getting your info, but great topic. I must spend a while studying much more or working out more. Thank you for great information I used to be in search of this information for my mission.

اپنا تبصرہ لکھیں