پنجاب حکومت

پنجاب میں 96 لاکھ بچے آٹ آف اسکول ہونے کا انکشاف

لاہور(ایجوکیشن ڈیسک) صوبہ پنجاب میں 96 لاکھ بچے آٹ آف اسکول ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں کتنے بچے آٹ آف اسکول ہیں؟ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اپوزیشن رکن اسمبلی احمر رشید بھٹی کے سوال پر تفصیلات پنجاب اسمبلی میں پیش کردیں۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس کی مردم شماری 2023 کے مطابق 5 سے 16سال کی عمر کے 96 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں، پاکستان کی 45 میں سے پنجاب کی 30 تحصیلوں میں آٹ آف اسکول بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔محکمہ اسکول ایجوکیشن نے کہا ہے کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن آٹ آف اسکول بچوں کو اسکول میں لانے کے لیے سرگرم ہے، اسکول انرولمنٹ مہم سمیت دیگر انشی ایٹوز شروع کردیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں