لاہور(ہیلتھ رپورٹر)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں اہم اجلاس منعقدہوا،جس میں صوبائی وزیر محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرڈاکٹراخترملک بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرڈاکٹرارشاداحمد،وڈیولنک کانفرنس کے ذریعے ڈپٹی کمشنر میانوالی،ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ سجاداحمد،ڈپٹی سیکرٹری ڈویلپمنٹ نورالعین قریشی اور آئی ڈیپ کے افسران نے بھی شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشداور ڈاکٹراخترملک نے اجلاس کے دوران مدراینڈچائلڈہسپتال میانوالی پرجاری پیش رفت کاتفصیلی جائزہ لیا۔
سیکرٹری صحت ڈاکٹرارشاداحمد،ڈپٹی کمشنر میانوالی اور آئی ڈیپ کے افسران نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو تفصیلی بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ میانوالی میں 200بستروں پرمشتمل اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈچائلڈہسپتال بنایاجارہاہے۔پنجاب میں 11مدراینڈچائلڈہسپتال بنائے جارہے ہیں۔گنگارام ہسپتال لاہورمیں مدراینڈچائلڈکی ایمرجنسی کو مکمل فعال کردیاگیاہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ متعلقہ ڈی سی اور سی اوروزانہ کی بنیادپر مدراینڈچائڈہسپتال میانوالی پرجاری پیش رفت کاجائزہ لیں۔
صوبائی وزیر صحت نے آئی ڈیپ کو مدراینڈچائلڈہسپتال میانوالی کو مقررہ وقت پر ہرصورت مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کی عوام کو مدراینڈچائلڈہسپتالوں کا تحفہ دے رہے ہیں۔پنجاب میں مدراینڈچائلڈہسپتالوں کے ذریعے ہزاروں ماؤں اور بچوں کی زندگی محفوظ بنائی جاسکے گی۔