• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home صحت و تعلیم
ہسپتالوں کی نجکاری

پنجاب میں ہسپتالوں کی نجکاری، پی ٹی آئی دور کا قانون نام بدل کر دوبارہ لاگو کرنے کا فیصلہ

پنجاب سپیشلائزڈ انسٹی ٹیوشنز ایکٹ 2025 متعارف کروا دیا گیا، اب سرکاری ہسپتال ٹھیکے پر چلائے جائیں گے

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
مارچ 15, 2025
in صحت و تعلیم
0 0
0

لاہور (ہیلتھ رپورٹر) پنجاب حکومت نے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کو ایک خود مختار بورڈ کے ذریعے چلانے کے لیے پنجاب سپیشلائزڈ انسٹی ٹیوشنز ایکٹ 2025 متعارف کروا دیا جس کے تحت اب سرکاری ہسپتال ٹھیکے پر چلائے جائیں گے۔

میڈیارپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے انہی خطوط پر مئی 2020 میں پنجاب میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز ایکٹ( ایم ٹی آئی ) لاگو کیا تھا جس پر صوبے بھر کے ڈاکٹروں نے شدید احتجاج کیا تھا، اور پھر حکومت کو اس قانون پر عمل درآمد روکنا پڑ گیا تھا۔اب وزیراعلی مریم نواز کی حکومت نے محکمہ صحت میں اصلاحات کے اسی قانون کو نئے نام سے متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ حکومت کے اس فیصلے کے حوالے سے صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے قانون اور اس قانون میں بہت فرق ہے۔

ایک تو یہ قانون نئے ہسپتالوں پر لاگو ہو گا۔ جیسے پی کے ایل آئی ہے، وہ ہے تو سرکاری ہسپتال لیکن اس کو ایک خود مختار بورڈ چلاتا ہے۔ اس کا موازنہ آپ پنجاب کے کسی دوسرے سرکاری ہستال سے کر لیں تو اس میں آپ کو آسمان اور زمین کا فرق نظر آئے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس بات کا بغور جائزہ لیا ہے کہ محکمہ صحت میں اصلاحات لائے بغیر عوام کو صحت کی وہ سہولتیں نہیں دی جا سکتیں جو ان کا حق ہے۔ اور ہم نے یہ بھی دیکھا ہے کہ ماضی میں اس طرح کی جو کوشش ہوئی اس میں نقائص کیا تھے۔

نئے قانون کے مطابق پہلے سے موجود سرکاری ملازموں کی ملازمت کا درجہ یہ بورڈ ختم نہیں کریں گے لیکن نئی بھرتی کیسے ہو گی اور کنٹریکٹ کیسا ہو گا اور مستقل ملازمت کیسی ہو گی یہ سب نئے طریقے سے ہو گا۔جب موجودہ سرکاری ملازمین کی نوکری پر کوئی فرق ہی نہیں پڑے گا تو اس پر کسی کا اعتراض بھی نہیں بنتا۔وزیر صحت نے یہ بھی کہا کہ انتظامی معاملات تبدیل کرنے سے صرف سروس ڈیلیوری بہتر ہو گی۔ جبکہ عوام کو دی جانے والی مفت صحت کی سہولت جوں کی توں قائم رہے گی۔

یہ تاثر نہیں دیا جانا چاہیے کہ سرکاری ہسپتالوں کو نجی کیا جا رہا ہے۔ یہ صرف انتظامی ڈھانچے کی بات ہو رہی ہے۔ جس میں کچھ تبدیلیاں آ رہی ہیں۔پی ٹی آئی حکومت نے مئی 2020 میں پنجاب میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز ایکٹ لاگو کیا تھا جس پر صوبے بھر کے ڈاکٹروں نے شدید احتجاج کیا تھا۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن جو پہلے بھی اس قانون کی مخالف رہی ہے، اس کا کہنا ہے کہ حکومت سرکاری ہسپتالوں سے متعلق کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے اور نئے قانون کا مسودہ دیا جائے۔

وائی ڈی اے لاہور کے صدر ڈاکٹر شعیب کا کہنا ہے کہ ایسے لوگ محکمہ صحت کے معاملات چلاتے ہیں جن کو بنیادی معاملات کا ہی علم نہیں ہوتا۔ جو کچھ میو ہسپتال میں ہوا یہ اس کی ایک مثال ہے۔ ہم نئے قانون کا مسودہ دیکھیں گے اور اس کے بعد ہم اپنا ردعمل دیں گے۔اگر یہ ایم ٹی آئی طرز کو قانون ہوا تو اس کا بھرپور طریقے سے مقابلہ کیا جائے گا۔ اس سے پہلے بھی چھ مہینے بعد حکومت کو وہ ظالمانہ قانون واپس لینا پڑا تھا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: پنجابپی ٹی آئیقانونلاگوہسپتالوں کی نجکاری
Previous Post

اسلامو فوبیا عالمی امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے خطرہ ہے ،مریم نواز

Next Post

عمران خان کی نو مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں18مارچ کو سماعت کے لیے مقرر

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
عمران خان

عمران خان کی نو مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں18مارچ کو سماعت کے لیے مقرر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading