ویب ڈیسک – 6 اپریل 2025
پنجاب حکومت نے نوجوانوں کے لیے دو اہم اقدامات کا فیصلہ کیا ہے جن میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اور یوتھ انٹرن شپ اسکیم شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کھیلوں کے شعبے میں نوجوانوں کو بہتر مواقع دینے اور ادارے کو مالی طور پر مضبوط بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ اُنہوں نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اور انٹرن شپ اسکیم کے لیے متعلقہ محکموں سے جامع منصوبہ طلب کر لیا ہے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں، خصوصاً خواتین کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مساوی مواقع فراہم کیے جائیں گے، جبکہ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے عملے کی تنخواہوں میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔