محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے پنجاب کے مختلف اضلاع میں موسم کی صورتحال میں تبدیلی اور بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 4 اور 5 نومبر کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش متوقع ہے، جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئے گی۔
ترجمان کے مطابق لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، تلہ گنگ، جہلم، سرگودھا، خوشاب، گجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال سمیت دیگر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے، جب کہ مری اور گلیات جیسے پہاڑی علاقوں میں برف باری بھی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ممکنہ بارشوں سے صوبے میں اسموگ کی شدت میں کمی واقع ہوگی۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسموگ سے بچاؤ کے لیے ماسک کا استعمال کریں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں اور دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال لازمی کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہری پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر فوری رابطہ کریں۔
مزید براں، کسانوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی زرعی سرگرمیوں کو موسم کی پیشگوئی کے مطابق ترتیب دیں۔ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم 24 گھنٹے موسمی حالات کی مانیٹرنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔










3fcassino seems like a new player on the scene. Decent selection of games, I gotta say. I played a few hands of blackjack, and it felt smooth. You guys should check it out! Check this link out: 3fcassino
The 6655betapp has improved my betting experience significantly. It loads fast, and I receive notifications for the latest offers. Grab your download at: 6655betapp