اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن نے صدر مملکت عارف علوی کو خط لکھ کر پنجاب کے عام انتخابات کی منسوخی سے متعلق آگاہ کردیا ،
ذرائع کے مطابق پنجاب میں عام انتخاب کی منسوخی کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے صدر مملکت کو لکھے گئے خط میں پنجاب کے انتخابات کی منسوخی کی وجوہات بتائی گئی ہیں ،صدر مملکت کو 8اکتوبر کی نئی پولنگ تاریخ سے بھی آگاہ کیا گیا،
صدرمملکت عارف علوی کو 8اکتوبر کی پولنگ کی نئی تاریخ سے آگاہ کرنا مشاورتی عمل کا حصہ ہےخطمیں کہا گیا کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے پیش کیے گئے حالات کے باعث 30اپریل کو الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں ہے اس لیے الیکشن کمیشن8مارچ کو جاری کردہ شیڈول سے دستبردار ہو گیا ہے
اب الیکشن آٹھ اکتوبر کو منعقد کرایا جائے گا جس کے لیے مناسب وقت پر نیا شیڈول جاری کیا جائے گا،خط میں الیکشن کمیشن اور عدالتوں کے مختلف فیصلوں کا حوالہ بھی دیا گیا،یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے 30اپریل مقرر کی گئی تھی اور الیکشن شیڈول بھی جاری کر دیا گیا تھا۔









