پنجاب میں رہائش پذیر افغان خواتین کی تعداد، عمریں اور مقامات کے حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
اسپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی نے افغان خواتین کی لوکیشنز، تعداد اور عمروں کا تعین کرکے ایک ریکارڈ مرتب کیا ہے۔ اس ریکارڈ کے مطابق، لاہور اور پنجاب کے دیگر 10 شہروں میں 6308 افغان خواتین سٹیزن کارڈ ہولڈرز ہیں۔
ریکارڈ کے مطابق، 1828 خواتین بغیر سٹیزن کارڈ کے انحصاری افراد کے طور پر پنجاب میں رہائش پذیر ہیں۔ دستاویزات کے بغیر سب سے زیادہ افغان خواتین راولپنڈی میں مقیم ہیں، جہاں غیرقانونی افغان خواتین کی تعداد 720 ہے۔
افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والی سب سے زیادہ خواتین گجرانوالہ میں پائی گئی ہیں، جن کی تعداد 3398 ہے۔ لاہور میں 296 سٹیزن کارڈ ہولڈر خواتین اور 419 غیرقانونی افغان خواتین رہائش پذیر ہیں۔
ریکارڈ کے مطابق، پنجاب میں 18 سے 35 سال کی 2987 افغان خواتین موجود ہیں، جبکہ 18 سال تک کی 1915 افغان لڑکیاں بھی موجود ہیں۔ 35 سے 50 سال کی 921 خواتین اور 50 سال سے زائد عمر کی 485 خواتین کا بھی ریکارڈ مرتب کیا گیا ہے۔