• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کاروبار
آٹے کی قیمتیں

پنجاب میں آٹے کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، عام آدمی کی دسترس سے باہر

News Editor by News Editor
دسمبر 14, 2022
in کاروبار
0 0
0

لاہور (کامرس ڈیسک)پنجاب میں چکی کے آٹے کی قیمت 130 روپے فی کلو تک پہنچ گئی جس کے بعد لاہور اور پنجاب کے دیگر بڑے شہروں میں آٹا عام لوگوں کی دسترس اور قوت خرید سے باہر ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عام طور پر روٹی اور نان بنانے کے لیے استعمال ہونے والے سادہ اور فائن آٹے کی قیمتیں بھی بالترتیب 1750 روپے (فی 15 کلو تھیلا) اور 9500 روپے (فی 80 کلو تھیلا) کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ نے چکی کے آٹے کی قیمتوں کو ریگولیٹ کرنے سے روک دیا ہے اور کہا کہ چونکہ وہ چکیوں کو گندم کا کوئی کوٹہ نہیں دے رہے، اس لیے وہ انہیں سستے نرخوں پر آٹا فروخت کرنے پر مجبور نہیں کر سکتے۔ایک صارف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چکی کے آٹے کے نرخ تقریباً روزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہے ہیں، کچھ دن پہلے اس کی قیمت 105 روپے فی کلو تھی اور اب لاہور میں 130 روپے تک پہنچ گئی ہے، پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں چکی آٹے کی قیمت کم و بیش یکساں ہے، یہ امر اس بات کا عکاس ہے کہ حکومت کو غریب آدمی کو ہونے والا درد محسوس نہیں ہوتا۔

دوسری جانب ایک اور صارف کے مطابق تندور مالکان بھی سادہ اور فائن آٹے کے نرخ میں اضافے کے بہانے اپنے تئیں روٹی اور نان کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کررہے ہیں۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر تندور مالکان روٹی(100 گرام) اور نان (120 گرام) کی بالترتیب 14 اور 22 روپے کے سرکاری نرخوں کے بجائے اسے 15 اور 25 روپے میں فروخت کر رہے ہیں لیکن چونکہ مستقل بنیادوں پر کسی بھی قسم کی جانچ نہ ہونے کی وجہ سے وہ غریب لوگوں کو لوٹتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف آٹے اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہو رہا ہے اور دوسری طرف سیاسی جماعتیں عام لوگوں کو درپیش مسائل کو نظر انداز کر کے صرف آپس میں جھگڑ رہی ہیں، انہوں نے اپیل کی کہ میں وزیر اعلیٰ سے اس معاملے میں فوری مداخلت کی درخواست کرتا ہوں کیونکہ یہ غریب لوگوں کی بڑی مدد ہو گی۔

لاہور چکی آٹا ایسوسی ایشن کے نمائندے محمد عبدالرحیم کے مطابق گندم کی قیمتوں میں تقریباً روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے وہ آٹے کی قیمت بڑھانے پر مجبور ہیں۔انہوںنے کہاکہ کچھ دن پہلے 40 کلو گندم کا ریٹ 3500 سے 3600 روپے کے درمیان تھا لیکن اب یہ 4300 روپے تک پہنچ گیا ہے جس سے چکی مالکان آٹے کی قیمت 130 روپے فی کلو تک بڑھانے پر مجبور ہو گئے۔عبدالرحیم نے کہا کہ چونکہ چکی مالکان اوپن مارکیٹ سے گندم خریدتے ہیں اس لیے وہ سستے داموں آٹا فروخت نہیں کر سکتے، ہم ایسی صورتحال کو دیکھ کر واقعی الجھن کا شکار ہیں کیونکہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ سب حکومت کے کنٹرول سے باہر ہے۔

لاہور متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے بھی سادہ اور فائن آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر آئندہ دو روز میں روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے، آٹے کی قیمت 1450 روپے فی 15 کلو تھیلے سے 1750 روپے اور 80 کلوگرام تھیلے کی قیمت 8600 روپے سے 9500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ایسوسی ایشن کے چیئرمین آفتاب گل نے ڈان سے بات کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا کہ وہ سادہ اور فائن آٹے کی آسمان کی چھوتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر ایسوسی ایشن کو درپیش مسائل کو حل کرے۔رابطہ کرنے پر لاہور کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محمد امجد نے دعویٰ کیا کہ عوام کو بڑے پیمانے پر چار ملوں پر تیار کیا جانے والا سپر فائن آٹا 648 روپے (10 کلو کا تھیلا) اور 1295 روپے (20 کلو کا تھیلا) کے رعایتی نرخوں پر فراہم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ پالیسی کے تحت ہم فلور ملوں کو ان کے کوٹے کے مطابق کنٹرول شدہ قیمتوں پر گندم دیتے ہیں جو آٹا رعایتی نرخوں پر مارکیٹ میں فراہم کرتے ہیں لیکن اب ہم تندور مالکان کو گندم فراہم نہیں کر رہے جو ہم چند ماہ قبل اس وقت کے ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ کے دور میں انہیں فراہم کررہے تھے۔لاہور کے ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کہا کہ چکی آٹا لگڑری آئٹم کے تحت آتا ہے جو ہر کوئی استعمال نہیں کرتا۔ یہ ایک مہنگی چیز ہے جسے امیر لوگ استعمال کرتے ہیں، غریب نہیں اور ہم چکی آٹے کو ریگولیٹ نہیں کر سکتے کیونکہ مالکان اوپن مارکیٹ سے گندم خریدتے ہیں اور اسی قیمت پر آٹا بیچتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ بازار میں سادہ اور فائن آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود روٹی اور نان بالترتیب 14 اور 22 روپے میں فروخت ہوں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: آٹے کی قیمتیںپنجاب
Previous Post

آئی ایم ایف کا نواں اور دسواں جائزہ ایک ساتھ ہوسکتا ہے، وزیر خزانہ

Next Post

وزیر خارجہ جی77 گروپ اجلاس کی صدارت کیلئے نیویارک پہنچ گئے

News Editor

News Editor

Next Post
وزیر خارجہ

وزیر خارجہ جی77 گروپ اجلاس کی صدارت کیلئے نیویارک پہنچ گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

اجلاس

مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی "زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
اجلاس

مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی "زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کے خلاف چین کا موقف بدستور برقرار ہے، چینی وزارت خارجہ

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading