لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب حکومت نے سرکاری تعلیمی اداروں کے طالب علموں کے لئے وزیر اعلیٰ کی لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت ابتدائی مرحلے میں پہلے اور دوسرے سمسٹر کے طلبا کو لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ کر لیا ۔
وزیر تعلیم پنجاب راناسکندرحیات کی زیرصدارت لیپ ٹاپ اسکیم کا جائزہ اجلاس ہوا،اجلاس میں لیپ ٹاپ اسکیم کے حوالے سے قواعدوضوابط اورطریقہ کارپرغورکیاگیا۔وزیرتعلیم پنجاب کاکہنا ہے کہ میرٹ انٹرمیڈیٹ کے نمبرز کی بنیاد پر متعین کیا جائے گا ،بی ایس طلباکے لئے 65 فیصد، میڈیکل اسٹوڈنٹس کے لئے 80فیصد میرٹ مقرر کیا گیا ہے۔
پورٹل کی لانچنگ، سکروٹنی اور فائنل لسٹ کے لئے حتمی تاریخ طلب کی ہے،اسکیم میں سرکاری کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء اپلائی کر سکیں گے، وزیر تعلیم پنجاب نے ہونہار اسکالر شپ پروگرام فیز 2کی بھی حتمی تیاری کی ہدایت دی ہے۔
٭٭٭٭٭