لاہور: حکومت پنجاب نے لاہور میں میلہ چراغاں کے موقع پر 12 اپریل 2025 کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
پنجاب کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (ویلفیئرونگ) کے نوٹیفکیشن کے مطابق، حضرت شاہ حسین کے سالانہ عرس (میلہ چراغاں) کی مناسبت سے لاہور ضلع میں 12 اپریل کو تعطیل ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تعطیل صرف لاہور ضلع میں اور لاہور کے ذیلی دفاتر پر لاگو ہوگی۔ تاہم، اس کا اطلاق پنجاب سول سیکرٹریٹ، منسلک اداروں اور ریجنل دفاتر پر نہیں ہوگا۔