لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب بھر کے 36 اضلاع میں سی ای او ایجوکیشن کی تبدیلی کیلئے فہرستیں تیار کر لی گئیں،ڈپٹی ڈی ای اوز کو بھی تبدیل کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق نئی تعیناتیوں کے حوالے سے حتمی فہرستیں سیکرٹری ایجوکیشن کی منظوری سے جاری کی جائیں گی۔ سی ای اوز اور ڈپٹی ڈی ای اوز دور کا اسٹیشن ملنے کے ڈر سے پریشانی میں مبتلا ہیں۔
کس آفیسر کو کہاں لگانا ہے اس حوالے سے فہرستیں بنا کر سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کو معلومات فراہم کردی گئی ہیں۔ سی ای او ایجوکیشن کی تبدیلی سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کی حتمی منظوری سے کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق سی ای اوز اور ڈپٹی ڈی ای اوز کی تبدیلی کیلئے حتمی فہرستیں 15 فروری تک تیار کرلی جائیں گی۔
٭٭٭٭٭