• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کرائم اینڈ کورٹس
سپریم کورٹ

پنجاب انتخابات،الیکشن کمیشن کی نظر ثانی درخواست پر پی ٹی آئی کا جواب جمع

News Editor by News Editor
مئی 23, 2023
in کرائم اینڈ کورٹس
0 0
0

اسلام آ باد (کورٹ رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب الیکشن نظرثانی کیس میں جواب جمع کرا دیا ہے ، جس میں الیکشن کمیشن کی نظرثانی اپیل مسترد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ نظرثانی اپیل میں نئے نکات نہیں اٹھائے جاسکتے،

الیکشن کمیشن نظرثانی اپیل میں نئے سرے سے دلائل دینا چاہتا ہے، عدالت نے اپنے فیصلے میں کوئی تاریخ نہیں دی، عدالت نے 90 روز میں انتخابات کیلئے ڈیڈلائن مقرر کی تھی،ا نتخابات کیلئے 30 اپریل کی تاریخ دی، الیکشن کمیشن نے 30 اپریل کی تاریخ کو تبدیل کردیا، الیکشن کمیشن چاہتا ہے سپریم کورٹ نظریہ ضرورت کو زندہ کرے، نظریہ ضرورت دفن کیا جاچکا جسے زندہ نہیں کیا جاسکتا، 90 روز میں الیکشن آئینی تقاضہ ہے۔

منگل کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی نظر ثانی اپیل پر سماعت ہوئی ، پاکستان تحریک انصاف نے اپنا جواب جمع کرادیا۔ ۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل تین رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کی نظر ثانی درخواست پر سماعت کی ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے وکیل عدالت میں پیش ہوگئے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سمیت کسی فریق کے جواب کی کاپی نہیں ملی، تمام جوابات کا جائزہ لینے کیلئے موقع دیا جائے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ اپنی درخواست پر تو دلائل دیں، آئندہ سماعت پر کوئی نیا نکتہ اٹھانا ہوا تو اٹھا سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے وکیل سجیل سواتی نے پنجاب میں انتخابات کی تاریخ سے متعلق نظر ثانی درخواست پر دلائل کا آغاز کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب الیکشن نظرثانی کیس میں جواب جمع کرادیا، جس میں الیکشن کمیشن کی نظرثانی اپیل مسترد کرنے کی استدعا کردی گئی۔ پی ٹی آئی نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ نظرثانی اپیل میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نئے نکات اٹھائے ہیں، نظرثانی اپیل میں نئے نکات نہیں اٹھائے جاسکتے، الیکشن کمیشن نظرثانی اپیل میں نئے سرے سے دلائل دینا چاہتا ہے، عدالت نے اپنے فیصلے میں کوئی تاریخ نہیں دی، عدالت نے 90 روز میں انتخابات کیلئے ڈیڈلائن مقرر کی تھی۔

ا نتخابات کیلئے 30 اپریل کی تاریخ دی، الیکشن کمیشن نے 30 اپریل کی تاریخ کو تبدیل کردیا، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر 30 اپریل کی تاریخ کو کور کیا، 30 اپریل کی تاریخ میں 13 دن کی تاخیر ہوئی، عدالت نے فیصلے میں 13 دن کی تاخیر کو کور کیا۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن چاہتا ہے سپریم کورٹ نظریہ ضرورت کو زندہ کرے، نظریہ ضرورت دفن کیا جاچکا جسے زندہ نہیں کیا جاسکتا، 90 روز میں الیکشن آئینی تقاضہ ہے۔

پی ٹی آئی نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ نظرثانی اپیل میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نئے نکات اٹھائے ہیں، نظرثانی اپیل میں نئے نکات نہیں اٹھائے جاسکتے، الیکشن کمیشن نظرثانی اپیل میں نئے سرے سے دلائل دینا چاہتا ہے، عدالت نے اپنے فیصلے میں کوئی تاریخ نہیں دی، عدالت نے 90 روز میں انتخابات کیلئے ڈیڈلائن مقرر کی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف کا اپنی رپورٹ میں مزید کہنا ہے کہ آرٹیکل 218 کی روشنی میں آرٹیکل 224 کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، آئین اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار دیتا ہے، آئین میں نہیں لکھا تمام انتخابات ایک ساتھ ہوں گے، الیکشن کمیشن کے کہنے پر سپریم کورٹ آئین میں ترمیم نہیں کرسکتی۔ پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ آرٹیکل 254 کیلئے 90 دنوں میں انتخابات کے آرٹیکل 224 کو غیر مثر نہیں کیا جاسکتا، آئین کے بغیر زمینی حقائق کو دیکھنے کی دلیل نظریہ ضرورت اور خطرناک ہے، ایسی خطرناک دلیل ماضی میں آئین توڑنے کیلئے استعمال ہوئی، عدالت ایسی دلیل کو ہمیشہ کیلئے مسترد کرچکی ہے۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ نظرثانی درخواست کا دائرہ اختیار آئینی مقدمات میں محدود نہیں ہوتا، سپریم کورٹ کا دائرہ اختیار بڑھایا جاسکتا ہے لیکن کم نہیں کیا جاسکتا، نظرثانی کیس میں سپریم کورٹ کا دائرہ اختیار دیوانی اور فوجداری مقدمات میں محدود ہوتا ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ بنیادی حقوق کیلئے عدالت سے رجوع کرنا سول نوعیت کا کیس ہوتا ہے۔

وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ آرٹیکل 184 تین کے تحت کارروائی سول نوعیت کی نہیں ہوتی۔ چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 184 تین کا ایک حصہ عوامی مفاد دوسرا بنیادی حقوق کا ہے۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ نظرثانی درخواست کا دائرہ اختیار آئینی مقدمات میں محدود نہیں ہوتا، سپریم کورٹ کا دائرہ اختیار بڑھایا جاسکتا ہے لیکن کم نہیں کیا جاسکتا، نظرثانی کیس میں سپریم کورٹ کا دائرہ اختیار دیوانی اور فوجداری مقدمات میں محدود ہوتا ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ بنیادی حقوق کیلئے عدالت سے رجوع کرنا سول نوعیت کا کیس ہوتا ہے۔ وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ آرٹیکل 184 تین کے تحت کارروائی سول نوعیت کی نہیں ہوتی۔ چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 184 تین کا ایک حصہ عوامی مفاد دوسرا بنیادی حقوق کا ہے۔ جسٹس منیب اختر نے کہا کہ اگر انتخابات کا مقدمہ ہائی کورٹ سے ہوکر آتا تو کیا سول کیس نہ ہوتا؟۔

وکیل الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ ہائی کورٹ کا آئینی اختیار سپریم کورٹ سے زیادہ ہے۔ جس پر جسٹس منیب نے پوچھا کہ ہائی کورٹ سے اپیل آئے تو آپ کے مطابق عدالتی دائرہ کار محدود ہے، نظرثانی کیس میں آپ کا مقف ہے کہ دائرہ محدود نہیں، کیا یہ بنیادی حقوق کے مقدمہ کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں، سپریم کورٹ کیوں اپنے دائرہ اختیار میں ابہام پیدا کرے؟۔ وکیل الیکشن کمیشن سجیل سواتی نے کہا کہ آرٹیکل 184 میں اپیل کا حق نہیں دیا گیا، اپیل کا حق نہ ہونے کی وجہ سے نظرثانی کا دائرہ محدود نہیں کیا جاسکتا۔

اس سے قبل گزشتہ روز وفاقی حکومت اور نگراں پنجاب حکومت نے الگ الگ جوابات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیئے تاہم الگ الگ جوابات میں یکساں موقف اپنایا گیا ہے۔ دونوں حکومتوں نے موقف اپنایا ہے کہ عدالت عظمی کو الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں تھا، عدالت 4 اپریل کے فیصلے پر نظرثانی کرے ۔ وفاقی اورپنجاب حکومتوں کے الگ الگ جوابات میں چودہ مئی کو الیکشن کرانے کے احکامات کو اختیارات کی آئینی تقسیم کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے نو مئی کےواقعات کا بھی حوالہ دیا گیا ہے،اور دونوں نےسپریم کورٹ سے4 اپریل کےفیصلے پر نظرثانی کی استدعا کی ہے۔

وفاقی حکومت نے اپنے جواب میں کہا ہے آزادانہ اور شفاف انتخابات کرانے کی آئینی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے،سپریم کورٹ نےخود تاریخ دےکر الیکشن کمیشن کے اختیار کو غیرموثر کیا ۔وفاق کا استدلال ہے کہ پنجاب قومی اسمبلی میں سب سے زیادہ نشستیں رکھنے والا صوبہ ہے، اسی میں جیت سے مرکزی حکومت کا تعین ہوتا ہے ، پنجاب میں انتخابات قومی اسمبلی کے ساتھ ہی ہونے چاہئیں ۔

پنجاب کی نگراں حکومت نے موقف اپنایا کہ صوبے میں الیکشن کیلئے 14 مئی کی تاریخ دینا اختیارات کی آئینی تقسیم کی خلاف ورزی ہے ، اسی بنیاد پر سپریم کورٹ نے کے پی میں الیکشن کی تاریخ نہیں دی ۔ جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد پرتشدد احتجاج میں سول اور فوجی املاک کونقصان پہنچایا گیا، 9 مئی کےواقعات کے بعد صوبے میں سیکیورٹی حالات تبدیل ہو گئے ہیں،پنجاب میں الیکشن کیلئے 5 لاکھ 54 ہزارسکیورٹی اہلکار درکار،اس وقت صرف 77 ہزار نفری دستیاب ہے ۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: الیکشن کمیشنپنجاب انتخاباتپی ٹی آئیجواب جمعنظر ثانی درخواست
Previous Post

بجلی کی طلب میں اضافے کے باعث طویل لوڈشیڈنگ کا خدشہ

Next Post

عمران خان نے صداقت عباسی کو شمالی پنجاب کا صدر نامزد کردیا ،باضابطہ نوٹیفیکیشن

News Editor

News Editor

Next Post
صداقت عباسی

عمران خان نے صداقت عباسی کو شمالی پنجاب کا صدر نامزد کردیا ،باضابطہ نوٹیفیکیشن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading