پشاور میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی شناخت اور میپنگ کا عمل تیزی سے جاری ہے، جس کے دوران اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد کی نشاندہی ہو چکی ہے۔
اس مقصد کے لیے 90 سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں پولیس، ضلعی انتظامیہ اور دیگر ادارے شامل ہیں، جبکہ 200 سے زائد پولیس اہلکار میپنگ کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔ ہولڈنگ سینٹرز میں بھی اضافی سیکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق، ایک لاکھ 60 ہزار سے زیادہ افغان شہریوں کی شناخت ہو چکی ہے، تاہم حتمی کارروائی کے احکامات تاحال موصول نہیں ہوئے۔ اس وقت غیر قانونی افراد کو رضاکارانہ واپسی کی ہدایت دی جا رہی ہے۔