لاہور: پاکستان سپر لیگ کی مقبول ٹیم پشاور زلمی نے جنت مرزا کو آفیشل سوشل میڈیا ایمبیسیڈر مقرر کر دیا ہے۔
ٹیم نے اعلان کیا ہے کہ جنت مرزا پی ایس ایل 10 کے دوران زلمی کی ڈیجیٹل مہم کا حصہ ہوں گی اور آن لائن مداحوں سے ٹیم کا رابطہ مزید مضبوط بنائیں گی۔
جنت مرزا پاکستان کی مقبول ترین سوشل میڈیا شخصیات میں شمار ہوتی ہیں، اور زلمی کا مقصد اس شراکت داری کے ذریعے نوجوان مداحوں میں مزید مقبولیت حاصل کرنا ہے۔