• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
علی امین گنڈاپور

علی امین گنڈاپور

پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانا ہے،علی امین

بد قسمتی سے انضمام کے وقت قبائلی علاقوں کے لوگوں سے جو وعدے وعید کئے گئے تھے وہ پورے نہیں کئے

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
مارچ 1, 2025
in پاکستان
0 0
0

پشاور(نیوز رپورتر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین کا وژن پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانا ہے۔

ضم اضلاع کے انضمام کا بنیادی مقصد ان علاقوں کی پسماندگی کو دور کرنا اور ترقی کے میدان میں انہیں آگے لانا تھا لیکن بد قسمتی سے انضمام کے وقت قبائلی علاقوں کے لوگوں سے جو وعدے وعید کئے گئے تھے وہ پورے نہیں کئے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے بالخصوص ضم اضلاع کے حقوق کے حصول کے لیے بھرپور جد وجہد کر رہی ہے۔

پن بجلی کے خالص منافع کے بقایاجات کی ادائیگی، این ایف سی ایوارڈ میں ضم اضلاع کا شیئر اور ٹوبیکو سیس پر وفاقی حکومت سے بات چیت چل رہی ہے اگر بات چیت سے مسائل حل ہو جاتے ہیں تو ٹھیک ہے ورنہ صوبے کے حقوق کے حصول کے لیے عدالت سمیت ہر فورم پر اپنا مقدمہ لڑیں گے کیونکہ یہ صوبے کے عوام کا آئینی اور قانونی حق ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ پن بجلی کے خالص منافع کی مد میں وفاق کے ذمے صوبے کی 2 ہزار ارب روپے سے زائد کی رقم واجب الادا ہے۔ ہم سستی بجلی اور گیس دینے کے باوجود مہنگی خرید رہے ہیں، لیکن وہ بھی نہیں مل رہی۔ اس کے علاؤہ ضم اضلاع کے صوبے کے ساتھ ضم ہونے سے آبادی بڑھ گئی ہے لیکن این ایف سی میں ہمیں ضم اضلاع کا حصہ نہیں مل رہا۔ صوبے کی موجودہ آبادی کے حساب سے این ایف سی میں صوبے کو 250 ارب روپے سالانہ اضافی ملنے ہیں، اگر یہ شیئر مل جاتا ہے تو ضم اضلاع میں ایک لاکھ لوگوں کو ملازمتیں مل جائیں گی۔

مزید برآں اٹھارہویں آئینی ترمیم کے تحت زراعت کا شعبہ صوبوں کو منتقل ہوا ہے لیکن وفاقی حکومت صوبے میں تمباکو کی پیداوار پر سیس کی مد میں سالانہ 220 ارب روپے کماتی ہے مگر صوبے کو اپنا پورا حصہ نہیں دیتی۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ نے ہفتہ کے روز قبائلی یونین آف جرنلسٹس کے ایک وفد سے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔ وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف بھی ملاقات میں موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ صحافت اور حکومت کا آپس میں گہرا تعلق ہوتا ہے، صحافی حکومت کو عوام کے مسائل کی نشاندھی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ضم اضلاع کے صحافی نامساعد حالات میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اور دیگر لوگوں کی طرح ضم اضلاع کے صحافیوں نے بھی قربانیاں دی ہیں،  ہم ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے صحافیوں پر زور دیا کہ صحافی صوبے کے مسائل کو اجاگر کرنے اور صوبے کے آئینی حقوق کے حصول کی جدوجہد میں حکومت کا بھر پور ساتھ دیں کیونکہ ہم سب کو اپنے حقوق کے حصول کے لئے متحد ہونا پڑے گا۔

وزیر اعلیٰ نے اپنی حکومت کی گزشتہ ایک سال کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی  ایک سالہ کارکردگی پر رپورٹ شائع کردی ہے اور یہ رپورٹ صرف حقائق پر مبنی ہے، اس میں کوئی مبالغہ نہیں۔ ہم نے اپنی آمدن میں 55 فیصد کا اضافہ کیا ہے۔ ہم نے استعداد کے حامل شعبوں پر خاطر خواہ سرمایہ کاری کی ہے۔ ڈیجیٹائزیشن،  شفافیت اور مؤثر مانیٹرنگ کے ذریعے ہم نے اخراجات میں بچت کی ہے۔

صرف صحت کارڈ اسکیم میں اصلاحات کے ذریعے 90 کروڑ روپے  ماہانہ کی بچت ہو رہی ہے اور بچت کی ہوئی یہ رقم ہم دیگر فلاحی اقدامات پر خرچ کر رہے ہیں۔ اب ہم سمندر پار خیبر پختونخوا کے شہریوں کو بھی صحت کارڈ میں شامل کر رہے ہیں تاکہ وہ بھی حکومت کے اس منصوبے سے مستفید ہوں۔ ہم نے جب حکومت سنبھالی تو بقاجات کے انبار لگے تھے، جو ہم نے کافی حد تک کلیئر کر دیئے ہیں۔اسی طرح  ترقیاتی پروگرام کا تھرو فارورڈ 13 سال کا تھا جسے کم کرکے چار سال پر لائے ہیں۔  علی امین گنڈاپور نے اپنی گفتگو میں کہا کہ افغانستان کے ساتھ ہماری 22 سو کلومیٹر طویل بارڈر ہے، افغانستان کے حالات کا براہ راست اثر صوبے پر پڑ رہا ہے۔

افغانستان میں چھ دہائیوں سے جنگ اور بد امنی جاری ہے۔ ماضی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے صوبے میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے۔  یہ مسئلہ صرف مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے حل ہوسکتا ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے لئے ضروری ہے کہ عوام کا تعاون اور اعتماد حاصل کیا جائے۔مسائل کے پائیدار حل کے لئے زمینی حالات و حقائق کو مد نظر رکھ کر فیصلے کرنے ہونگے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ضم اضلاع میں سرکاری ملازمتوں پر صرف مقامی لوگ ہی بھرتے ہونگے۔

ضم اضلاع میں صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے حکومتی اقدامات کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ضم اضلاع میں پریس کلبوں اور صحافیوں کے مسائل حل کرنے پر کام کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر ضم اضلاع کے پریس کلبوں کے لیے 20، 20 لاکھ روپے خصوصی پیکج، دہشتگردی کے واقعات میں ضم اضلاع کے شہید صحافیوں کے ورثاء کے لئے 50، 50 لاکھ روپے، اسی طرح دہشتگردی کے واقعات میں زخمی صحافیوں کے لئے 10، 10 لاکھ روپے اورقبائلی یونین آف جرنلسٹس کے لیے 50 لاکھ روپے خصوصی گرانٹ کا اعلان کیا ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: پسماندہ علاقوںترقی یافتہعلاقوںعلی امین خان گنڈاپورقبائلی علاقوںوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
Previous Post

محسن نقوی کی امت مسلمہ کو رمضان المبارک کی مبارکباد

Next Post

ماہ مقدس کا آغاز،پہلی تروایح کی ادائیگی، مساجد کی رونقیں بحال

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
نماز تراویح

ماہ مقدس کا آغاز،پہلی تروایح کی ادائیگی، مساجد کی رونقیں بحال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

571
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading