• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home انٹرنیشنل
سابق روسی وزیر اعظم

پریگوزن نے پوتین کے مستحکم روس کا افسانہ تارتار کردیا،سابق روسی وزیر اعظم

News Editor by News Editor
جولائی 3, 2023
in انٹرنیشنل
0 0
0

ماسکو(نیوز ڈیسک)روس کے سابق وزیر اعظم میخائل کاسیانوف نے کہا ہے کہ کرائے کی ملیشیا واگنر کے سربراہ ایوگینی پریگوزن کی گذشتہ ہفتے قلیل مدتی بغاوت نے صدر ولادی میرپوتین کے استحکام کے مفروضے کو تارتار کر دیا اور درحقیقت بغاوت نے انھیں روس کے اندر کافی کمزور کر دیا ہے۔

کاسیانوف سنہ 2000 سے 2004 تک روس کے وزیر اعظم رہے تھے۔انھوں نے کہا کہ بنیادی اثر بہت آسان اور بہت سادہ ہے۔جرمن نشریاتی ادارے دیے گئے ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ 20 سال سے روسی پروپیگنڈا لوگوں کو یہ یقین دلانے کی کوشش کر رہا تھا کہ صدر پوتین کی حکمرانی کی بنیاد استحکام اور ممکنہ خوشحالی ہے۔

پریگوزن نے گذشتہ ہفتے ایک مختصر بغاوت برپا کی تھی اوراس کا اختتام اس وقت ہوا جب انھوں نے ایک معاہدے پر رضامندی ظاہر کرنے کے بعد ماسکو کی جانب ویگنرجنگجں کا مارچ ختم کر دیا جس کے تحت انھیں روس میں ان کے خلاف کسی قانونی کارروائی کے بغیر بیلاروس میں جلاوطن کر دیا گیا۔انھوں نے ناکام بغاوت کے بعد اپنے پہلے بیان میں کہا کہ یہ مارچ بغاوت کی کوشش نہیں بلکہ ایک مظاہرہ تھا۔

پریگوزن کی بغاوت نے روس کے اندر اور بین الاقوامی سطح پر بھی زبردست اثر ڈالا۔ بین الاقوامی سیاست دانوں اور تجزیہ کاروں کے درمیان عام اتفاق رائے یہ ہے کہ بغاوت نے پوتین کو کمزور کر دیا ہے اور ایک ایسے نازک وقت میں جب ان کی افواج کو یوکرین میں شدید جوابی کارروائی کا سامنا ہے،اس ناکام بغاوت نے ان کی آہنی ہاتھوں سے حکمرانی کے بارے میں سوالات اٹھائے ہیں۔

کاسیانوف نے کہا: پریگوزن اس افسانے، استحکام کی اس تصویر کو تباہ کرنے میں کامیاب رہا ہے۔پریگوزن کی مختصر بغاوت کے بعد ، روسی قیادت نے تیزی سے استحکام ، سکون اور کنٹرول کی جھلک پیش کی۔ پوتین نے قوم سے خطاب میں ملک کو غیر مستحکم کرنے اور معاشرے کو توڑنے کی دشمن کی کوششوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اتحاد اور حب الوطنی کی اہمیت پر زور دیا تھا۔ دوسری جانب وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے یوکرین میں روسی فوجیوں سے بغاوت کے بعد پہلی بار عوامی سطح پر شرکت کی۔

اس کے علاوہ وزیر خارجہ سرگئی لافروف نے ایک ہائی پروفائل اور خوب مشتہر کیے گئے انٹرویو میں حصہ لیا جس میں انھوں نے اس واقعے کے پیمانے اور اثرات کو کم کرنے کے لیے احتیاط سے تیار کردہ بیانات دیے۔ان میں چیلنجوں کا مقابلہ کرنے میں روسی ریاست کی مضبوطی اور لچک پر زور دیا گیا۔مجموعی طور پر ، اعلی روسی قیادت نے اپنے ٹول باکس میں موجود ہر آلے کو غیر متزلزل اتھارٹی کی تصویر بنانے ، قومی اتحاد کو فروغ دینے اور ملک کے سکیورٹی آلات پر اپنے کنٹرول کی توثیق کے لیے استعمال کیا۔

روسی خارجہ پالیسی کے ماہر اور اٹلانٹک کونسل میں غیر مقیم سینیر فیلو مارک این کاٹز نے بتایاکہ ماتحتوں کے درمیان تنازعات، ان میں سے ایک کی جانب سے دارالحکومت کی جانب مارچ کرنے کے لیے فوج بھیجنا، کسی بھی ڈکٹیٹر کے لیے اچھا نہیں لگتا۔ مجھے توقع ہے کہ اب باقاعدہ افواج کے اندر سے پوتین کے خلاف دیگر ، زیادہ منظم ، اقدامات ہوسکتے ہیں۔
٭

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: پریگوزنپوتینروسسابق روسی وزیر اعظممستحکم
Previous Post

ایرانی حکومت اپنے کمزور ترین موڑ پر ہے، مائیک پینس

Next Post

اسرائیل نے یہودی آباد کاری کا عمل تیز کردیا، الجلیل میں نئی بستی کے قیام کا اعلان

News Editor

News Editor

Next Post
اسرائیلی حکومت

اسرائیل نے یہودی آباد کاری کا عمل تیز کردیا، الجلیل میں نئی بستی کے قیام کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5878

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading