• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
قمر زمان کائرہ

پرویز الٰہی کے پاس اکثریت ہے تو ایوان میں ثابت کریں،ہم نظام ،جمہوریت پر ہونیوالے ہر حملے کو روکیں گے’قمر زمان کائرہ

News Editor by News Editor
دسمبر 23, 2022
in پاکستان
0 0
0

لاہور (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم کے مشیر برائے آزاد کشمیر و گلگت و بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی کے پاس اکثریت ہے تو ایوان میں ثابت کریں،ہم نظام اور جمہوریت پر ہونے والے ہر حملے کو روکیں گے،

عمران خان نے پہلے خود اقتدار اور اب اپوزیشن میں جمہوریت کو کمزور کیا ،پرویز الٰہی رات کو مٹھائیاں کھا کر اور پھر ہم سے وعدہ توڑ کر عمران خان سے جا ملے، ہمارا ایشو حکومت گرانا یا پنجاب حکومت لینا نہیں،جمہوری تسلسل ہی پاکستان میں اداروں اور جمہوریت کو مضبوط کریگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے پیپلز پارٹی لاہور کے صدر اسلم گل کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے ناشتے کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اسلم گل کی طرف سے قمر زمان کائرہ ،سینئر صوبائی وزیر سندھ ناصر شاہ اور پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکرٹری وسطی پنجاب سید حسن مرتضی کے اعزاز میں ناشتہ دیا گیا جبکہ ناشتے میں ثمینہ گھرکی، جمیل منج،آصف ناگرہ،چودھری عاطف رفیق،امجد جٹ،میاں ایوب،عزیز ملک،عمر شریف بخاری،اشرف خان،حسن گیلانی،نصیراحمد،عامر نصیر بٹ،چودھری ریاض،عارف خان،سونیا خان،صداقت شیروانی،کامران خلیل،ایڈون سہوترا،نسیم سہوترا،وسیم شہاب الدین،یاسر بارا،سومی گل،وقاص گل،رائوشجاعت سمیت پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

شرکا کی حلوہ پوری،بونگ،سری پائے،مرغ چنے،لسی،اور سبز چائے سے تواضع کی گئی ۔ اس موقع پر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پاکستان میں سردی مگر لاہور میں گرما گرمی ہے،پرویز الٰہی ایوان کا اعتماد حاصل نہیں کر سکے۔جمہوری تسلسل ہی پاکستان میں اداروں اور جمہوریت کو مضبوط کریگا۔عمران خان جب خود اقتدار اور اب اپوزیشن میں جمہوریت کو کمزور کیا ۔پرویز الٰہی رات کو مٹھائیاں کھا کر ہم سے وعدہ توڑ کر عمران خان سے جا ملے۔عمران خان کی نام نہاد تحریک جمہوریت کو زور کرنیکی تحریک تھی۔عمران خان اسمبلیوں کا منترا کے کر چلے ہوئے تھے۔ہم نظام اور جمہوریت پر ہونے والے ہر حملے کو روکیں گے،وہ اسمبلیاں توڑنے اور ہم جوڑنے والے ہیں۔آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اسمبلیوں کی تحلیل روکیں گے۔گورنر پنجاب کے کہنے کے باوجود پرویزالٰہی اعتماد کا ووٹ نہیں لے سکے، بجائے اعتماد کا ووٹ لینے کے انہوں نے حیلے بہانے بنانے شروع کر دئیے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کا بجٹ اجلاس 5ماہ جاری رہا ، ہمارا ایشو حکومت گرانا یا پنجاب حکومت لینا نہیں۔یہ جواز کہ اعتماد کا ووٹ لینے کا نہیں کہا جا سکتا ، بے جواز بن ہے۔ان کے لئے یہ کوئی نیا کام نہیں تھا۔

عمران خا ن نے اپنے خلاف عدم اعتماد میں جو گل کھلائے سب کے سامنے ہیں ،یہ شاخسانے ہم دیکھ چکے جس دن پرویزالٰہی نے اسمبلی میں لڑائی جھگڑے کی تاریخ رکھی، معاملہ عدالت میں ہے ،پرویزالٰہی کو ڈی نوٹی فائی ہو چکے ہیں، اگر پرویز الٰہی کے پاس اکثریت ہے تو ثابت کریں،تڑپتے پھڑکتے کیوں ہیں۔دھونس دھاندلی اور دھکا شاہی سے کام نہیں چلے گا۔عمران خان اور انکے اتحادیوں کا بت کھلتا جا رہا ہے۔دوسروں کو طعنے دینے والوں کو کس کی طرف انگلیاں اٹھانے سے پہلے سوچنا چاہیے۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ غلاظت کے کلچر کو بند کر کے اپنی کثرت ثابت کرو ۔عمران خان کیساتھ بہت لوگوں کا گمان غلط ثابت ہوا ہے۔اتنے بندے تو وہ گورنر ہائوس کے سامنے نہیں لا سکے۔ اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے اسمبلی کا اجلاس کسی بھی وقت ہو سکتا ہے، اگر ان کے پاس اکثریت ہے تو گھروں میں نہیں ایوان میں ثابت کریں۔قائد ایوان کا فیصلہ کرنے کا میدان جلد لگ جائیگا ۔ انہوںنے کہا کہ ہم نے کبھی یہ نہیں کہا کہ آپ اسمبلیاں توڑیں، ہم الیکشن کرا دینگے۔ضمنی الیکشن لڑنا اور دو اور اسمبلیوں میں بیٹھنا اور اسمبلیاں توڑنا ایک ساتھ نہیں چل سکتا۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو 50 برس میں کمزور کرنے کیلئے سازشیں کی گئیں ۔مہنگائی بڑا فیکٹر ہے،ہماری حکومت آنے کے بعد یہ بڑھی ہے، ہم آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ نہ بڑھاتے تو خطرناک ہو جاتا۔اگر عالمی منڈی میں چیزوں کے ریٹ بڑھے ہیں تو یہاں بھی اثر آیا ہے۔

عمران خان کے ارادے ہیں کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے۔سیلاب زدگان کو فنڈز مرکز نے اپنا پی ایس ڈی پی کاٹ کر دیا ہے۔آج تھر کا انفراسٹرکچر بہترین ہو چکا ہے۔سندھ کے ہسپتالوں سے پورے ملک کے لوگ مفت علاج کراتے ہیں ،ایسا بھی نہیں کہ ہم گرنے والے ہیں۔اس موقع پر ،سینئر صوبائی وزیر سندھ ناصر شاہ نے کہا کہ مہنگائی پی ٹی آئی کی سابق حکومت کا شاخسانہ یے،انہوں نے جس طرح آئی ایم ایف سے معاہدے کیے یہ اسکا نتیجہ ہے، اتنی حکومتیں اور وزیر اعظم تبدیل ہوئے کبھی ایسے حالات نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی خود کہہ چکے ہیں کہ انکے 99فیصد ارکان اسمبلی توڑنے کے حق میں نہیں، دو تین دن میں سپیکر اجلاس بلا کر نیاقائد ایوان منتخب کر لیں۔

فواد چوہدری سیب کھا رہے ہوں تو کہتے ہیں کہ کیلا کھا رہا ہوں۔ لاہور اسکے باپ کا ہے جو وہ دعوے کرتا ہے۔میڈیا کراچی میں 90فیصد بہتری نہیں دکھاتا۔جبکہ حسن مرتضیٰ نے کہا کہ آج انہوں نے اسمبلیاں توڑنے تھیں جو وہ نہیں کر پائے ، توقع ہے کہ عمران خان جمعہ کے بعد کی پی اسمبلی توڑیں گے۔عمران خان نے اپنی سیاست بچانے کے لئے ریاست کو دائو پر لگایا ہواہے۔وہ صدارتی نظام لانا چاہتے ہیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اکثریتایوانپرویز الٰہیجمہوریتقمر زمان کائرہ
Previous Post

وزیراعظم کی اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 فور میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت ،رپورٹ طلب کر لی

Next Post

وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات ،ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو

News Editor

News Editor

Next Post
وزیراعظم محمد شہباز شریف

وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات ،ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5873

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

462
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

278

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading