لاہور2 اپریل(زاہد انجم سے)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر نے کہا ہے کہ وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر مریضوں کو مفت معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ھیں،عید کی خوشیاں مریضوں کے ساتھ منانے والے ہیلتھ پروفشینلز مبارکباد کے مستحق ہیں
ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمرے کی ادائیگی کے بعد جنرل ہسپتال کے مختلف وارڈز کے دورے کے دوران ڈاکٹرز و مریضوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا- اس موقع پر ایم ایس پروفیسر فریاد حسین ایڈیشنل ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر لیلی شفیق اور ڈاکٹر عبدالعزیز سمیت دیگر انتظامی ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔
پرنسپل پی جی ایم ائی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت مریضوں کوبغیر پرچی فیس معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ھیں،مخیر حضرات کے تعاون سے مریضوں اور لواحقین کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کے لیے ہسپتال میں سپیشل ناشتہ اور کھانے کی فراہمی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے -انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی رہنمائی میں ایل جی ایچ کو ماڈل ہسپتال بنائیں گے
ہسپتال کے ڈاکٹرز نرسز اور پیرامیڈکس کی کارکردگی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر الفرید نے کہا کہ ماہ صیام میں بھی ہیلتھ پروفیشنلز دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے راؤنڈ دی کلاک ڈیوٹی پر موجود رہے،عید کی خوشیاں مریضوں کے ساتھ منانے والے ہیلتھ پروفشینلز مبارکباد کے مستحق ہیں – انہوں نے دس سال سے مسلسل عید پر ڈیوٹی کرنے والے ملازمین کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا
قبل ازیں پروفیسر الفرید ظفر نے ہسپتال میں انتظامات کا جائزہ لیا اور مریضوں کے علاج کے لیے مثالی انتظامات پر فیکلٹی ممبران اور انتظامی ڈاکٹرز کی کارکردگی کو سراہا اور شاباش دی -بعد ازاں پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر ہسپتال میں مریضوں سے عید ملے انکو مبارکباد دی، خیریت دریافت کی اور عید گفٹ بھی تقسیم کیے-انہوں نے عید کی چھٹیوں میں علاج معالجے کے لیے بہترین انتظامات کرنے پر فیکلٹی ممبران اور انتظامی ڈاکٹرز کی کاوشوں کو سراہا۔