بھارت کی ایئر انڈیا کی پرواز AI 2336 میں بدھ کے روز ایک عجیب اور شرمناک واقعہ پیش آیا، جب ایک مرد مسافر نے بزنس کلاس میں اپنے ساتھ بیٹھے دوسرے مرد مسافر پر پیشاب کر دیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ بینکاک میں لینڈ کر رہا تھا۔ متاثرہ شخص ایک بڑی کمپنی کے سینئر ایگزیکٹو ہیں۔
ایئر انڈیا نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی اطلاع حکام کو دی جا چکی ہے۔ ایئرلائن کے ترجمان نے کہا کہ بدتمیز مسافر کو وارننگ دی گئی اور متاثرہ مسافر کو بینکاک میں حکام سے شکایت کرنے کی پیشکش کی گئی، مگر انہوں نے انکار کر دیا۔ ایک آزاد کمیٹی اس واقعے کی تحقیقات کرے گی اور فیصلہ کرے گی کہ اس مسافر کے خلاف کوئی کارروائی کی جائے یا نہیں۔