• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home صحت و تعلیم
پروفیسر خالد محمود

پرنسپل پی جی ایم آئی کاپروفیسر خالد محمود کو”پروفیسر آف ایمریٹس”بنانے کا اعلان

News Editor by News Editor
مئی 25, 2023
in صحت و تعلیم
0 0
0

لاہور(زاہد انجم سے) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے پہلے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور معروف نیورو سرجن پروفیسر ڈاکٹر خالدمحمود اپنی مدت ملازمت کی کامیاب اننگ مکمل ہونے پر جمعرات کے روز عہدے سے ریٹائر ہو گئے ہیں جن کی خدمات کے اعتراف میں پی جی ایم آئی،امیر الدین میڈیکل کالج اور لاہور جنرل ہسپتال کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کو اپنے ادارے میں ” پروفیسر آف ایمریٹس” بنانے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ وہ نہ صرف صحیح معنوں میں اس اعزاز کے حقدار ہیں بلکہ ان کی نیورو سرجری کیلئے خدمات اس سے زیادہ سراہے جانے کے قابل ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پروفیسر الفرید ظفر نے گزشتہ روز پنز آڈیٹوریم میں پروفیسر خالد محمود کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں نگران وزیر صحت پنجاب پروفیسر جاوید اکرم، سابق وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ پروفیسر انجم حبیب وہرہ، پروفیسر آصف بشیر، پروفیسر غیاث النبی طیب، پروفیسر طارق صلاح الدین کے علاوہ مختلف میڈیکل یونیورسٹیز /کالجز کے وائس چانسلرز، پرنسپل صاحبان،اساتذہ، نیورو سرجنز، نوجوان ڈاکٹرز،نرسنگ سٹاف،پیرا میڈیکس اور ملازمین کثیر تعداد میں شریک تھے جبکہ مقررین نے پروفیسر خالد محمود کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سرا ہا اور ان کے لئے آئندہ بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پرنسپل پی جی ایم آئی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر خالد محمود نے نیورو سرجری میں متعدد نئے رحجانات کو متعارف کروا کر میڈیکل کے شعبے میں بلا شبہ نئے باب کا اضافہ کرتے ہوئے عالمی سطح پر نام پیدا کیا۔انہوں نے کہا کہ پروفیسر خالد محمود پاکستان میں بالخصوص ڈی بی ایس طریقہ علاج کے بانی ہیں ان کی اس کاوش سے پاکستانی مریضوں کو بیرون ملک جانے کی ضرورت درپیش نہیں رہی اور اس سے رعشہ و پارکنسن کے مریضوں کو وطن عزیز میں ہی زندگی کی نئی روشنی نصیب ہوئی ہے۔

پروفیسر الفرید ظفر نے مزید کہا کہ رعشہ پارکنسن کا علاج انتہائی مہنگا ہے اور پاکستانی مریض بیرون ملک علاج کروانے کا تصور بھی نہیں کر سکتے تھے جبکہ ان کی کاوشوں سے یہاں پر بھی علاج دستیاب ہوا۔ پروفیسر جاوید اکرم، خواجہ سلمان رفیق، پروفیسر انجم حبیب وہرہ اور پروفیسر آصف بشیر ودیگر نے پروفیسر خالد محمود کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ پروفیسر خالد محمود نے ایک بہترین معالج،میڈیکل ٹیچر، اور بلاصلاحیت ایڈمنسٹریٹر کے طور پر طویل اننگز کھیلی ہے او رمیڈیکل کی دنیا میں اُن کے لا تعداد شاگر ڈاکٹرزعلم کی شمع کو آگے سے آگے روشن کرتے جائیں گے۔

میڈیکل اساتذہ کا کہنا تھا کہ ایک ڈاکٹر اور میڈیکل ٹیچر کبھی ریٹائر نہیں ہوتا،وہ اپنی ساری عمر انسانیت کی خدمت جاری رکھتا ہے۔شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ پروفیسر خالد محمود سیکھنے و سیکھانے کا مقدس فریضہ جاری رکھیں گے اور نوجوان ڈاکٹرز ان کے وسیع تجربہ سے استفادہ کرتے رہیں گے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ بیرون ملک سے بھی نیورو سرجنز نے پروفیسر خالد محمود کی آن لائن پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی اور انہیں شعبہ صحت کے لئے ایک بڑا اثاثہ قرار دیا۔

ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم نے کہا کہ پروفیسر خالد محمودنے بطور ای ڈی اے ڈی پی سکیموں،مریضوں کی فلاح و بہبود کیلئے انقلابی اقدامات کیے اور پنزمیں مریضوں کو بلامعاوضہ مفت ادویات کی فراہمی،ڈسپلن کے قیام اور نوجوان ڈاکٹرز کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات کہنے میں کوئی عار نہیں سمجھتا کہ پروفیسر خالد محمود نے بازار سے ادویات منگوانے کا سسٹم ختم کیا جس سے مریضوں کی مشکلات میں کمی پیش آئی۔

پروفیسر خالد محمود نے اپنی گفتگو میں کہا کہ انہوں نے چار سال سے زائد عرصہ ادارے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر فرائض سر انجام دیے اور وہ ستارہ امتیاز اور گریڈ 21میں ترقی کو اللہ تعالیٰ کی نوازش سمجھتے ہیں،ریٹائر ہونے کے باوجود وہ کسی بھی قسم کی خدمت کو اعزاز سمجھیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ امریکہ میں ملازمت اور دیگر ممالک میں مراعات کو چھوڑ کر وطن عزیز آئے تھے جسے وہ اپنا درست فیصلہ سمجھتے ہیں۔

پروفیسر خالد محمود نے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب پر بالخصوص پروفیسر آصف بشیر اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ اُن کے بعدآنے والے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مزید لگن اور محنت کے ساتھ ادارے کو عالمی معیار تک لے جانے کیلئے تمام تر توانائیاں صرف کریں گے۔

تقریب کے اختتام پر پروفیسر خالد محمود کوساتھیوں کی طرف سے پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے جبکہ پروفیسر خالد محمود نے فرداً فرداً مریضوں کے بیڈز پر جا کر اُن کی عیادت کی او ر جلد صحت یابی کی دعا کی۔تقریب میں پروفیسر خالد مسعود گوندل، پروفیسر محمو دایاز، پروفیسر انور چوہدری، پروفیسر محمد نذیر، پروفیسر مسعود صادق، پروفیسر فرید احمد خان، پروفیسر فاروق افضل، پروفیسر اطہر جاوید، پروفیسر شازیہ مقبول، پروفیسر قاسم بشیر، پروفیسر محمد معین، پروفیسر مجید چوہدری، پروفیسر آغا شبیر علی کے علاوہ نرسنگ سپرنٹنڈنٹ رضیہ شمیم، انتظامی ڈاکٹرز، صدر وائی این اے خالدہ تبسم سمیت دیگر موجود تھے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: پرنسپلپروفیسر آف ایمریٹسپروفیسر خالد محمودپی جی ایم آئی
Previous Post

اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا ، قیامت تک دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ، وزیر اعظم

Next Post

ترقی کو فروغ دینا بین الاقوامی برادری کا وسیع اتفاق رائے ہے، چینی صدر

News Editor

News Editor

Next Post
چینی صدر

ترقی کو فروغ دینا بین الاقوامی برادری کا وسیع اتفاق رائے ہے، چینی صدر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5872

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

461
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

278

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Subscribe

Continue Reading