• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home صحت و تعلیم
پرنسپل جنرل ہسپتال

پرنسپل جنرل ہسپتال انسداد ڈینگی کیلئے متحرک، عوام میں احتیاطی تدابیر پر مبنی پمفلٹس تقسیم

News Editor by News Editor
جولائی 16, 2023
in صحت و تعلیم
0 0
0

لاہور(زاہد انجم سے)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے کہا ہے کہ بیماریوں کی روک تھام اور صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے ماحولیاتی صحت (انوائرنمنٹل ہیلتھ) کا تحفظ ناگزیر ہے جس کے لئے پوری کمیونٹی کو اپنے حصے کی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ حفظان صحت کے اصولوں کو اپنی روزمرہ زندگی میں نافذ کر کے بہت سے امراض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے، کھانا کھانے سے پہلے اور رفع حاجت کے بعد صابن سے ہاتھ دھونے کو یقینی بنایا جائے توکسی ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی جبکہ علاج معالجے پر اٹھنے والے اخراجات کو بھی بچایا جا سکے گا۔

ان خیالات کا اظہار پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے آگاہی مہم کے سلسلے میں لاہور جنرل ہسپتال میں ڈینگی وائرس سے بچاؤ سے متعلق عوام میں احتیاطی تدابیر پر مبنی پمفلٹس تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم، پروفیسر فہیم افضل، ڈاکٹر محمد مقصود، ڈاکٹر جعفر حسین، ڈاکٹر عبدالعزیز، ہیلتھ پروفیشنلز اور میڈیکل سٹوڈنٹس بڑی تعداد میں موجود تھے۔ پروفیسر الفرید ظفر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی بخار میڈیکل کے ساتھ ساتھ ایک سماجی مسئلہ بھی ہے جس پر قابو پانے کے لئے شہریوں کو اپنے گھروں اور اردگر کے ماحول کو صاف ستھرا اور خشک رکھنا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈینگی مچھر کی افزائش صاف پانی میں ہوتی ہے لہذا شہریوں کو چاہیے کہ وہ گھروں کی چھتوں، کھلے برتنوں،گملوں،واٹر کولر زاورضائع شدہ ٹائرز میں پانی جمع نہ ہونے دیں تاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکا جا سکے۔

پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج نے کہا کہ حکومت پنجاب اور محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے احکامات کی روشنی میں لاہور جنرل ہسپتال میں ڈینگی بخار میں مبتلا افراد کی تشخیص و علاج معالجے کی سہولیات مفت دستیاب ہوں گی اور ماضی کی طرح اس سال بھی پی جی ایم آئی کے ہیلتھ ایجوکیشن پروگرام کے تحت عوامی شعور اجاگر کرنے کے لئے سیمینار اور واکس کا سلسلہ بھی جا ری رکھا جائے گا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: احتیاطی تدابیرانسداد ڈینگیپرنسپل جنرل ہسپتال
Previous Post

توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کیخلاف درخواست پرسما عت(کل) ہو گی

Next Post

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ، پروفیسر فواد نصراللہ کو یورولوجی ڈیپارٹمنٹ کا چیئرمین مقرر کر دیا

News Editor

News Editor

Next Post
پروفیسر فواد نصراللہ

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ، پروفیسر فواد نصراللہ کو یورولوجی ڈیپارٹمنٹ کا چیئرمین مقرر کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading