لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر) پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلے کے لئے دوسری سلیکشن لسٹ جاری کر دی گئی۔پنجاب کے 32پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں داخلوں کی دوسری سلیکشن لسٹ جاری کی گئی۔
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے سلیکشن لسٹ اپنی ویب سائٹ پر جاری کردی۔دوسری سلیکشن لسٹ ایم بی بی ایس کی 1744خالی سیٹوں کے لئے لگائی گئی،دوسری لسٹ میں ایم بی بی ایس کے کم از کم میرٹ میں 4.17فیصد کمی ہوئی۔سہارا میڈیکل کالج نارووال کا میرٹ سب سے کم 75.5682 فیصد رہا،العلیم میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ سب سے زیادہ 91.3515فیصد ،اسی طرح لاہور میں کم سے کم میرٹ عذرا ناہید میڈیکل کالج کا 77.2470فیصد رہا۔
نئے امیدواروں کیلئے فیس جمع کروانے اور جوائننگ کی آخری تاریخ 17فروری مقرر کی گئی۔اپ گریڈ امیدواروں کیلئے بھی مقررہ تاریخ تک نئے کالجوں میں رپورٹ کرنا لازم قرار دیا گیا۔اپ گریڈ ہونے والے امیدواروں کی فیس انکے کالجزنئے کالجوں کو ٹرانسفر کریں گے۔
٭٭٭٭٭









