لاہور (شوبز ڈیسک) معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا ہے کہ پبلک فگر شخصیت کو لو گ اپنی ذاتی جاگیر سمجھتے ہوئے تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔
ایک انٹرویو کے دوران آئمہ بیگ نے دل کو ٹوٹنے کی چیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ دل ٹوٹتا رہتا ہے، یہ ٹوٹنے کی چیز ہے، ٹوٹتا ہے پھر جڑ جاتا ہے، پھر ٹوٹ جاتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں گلوکارہ نے خود کو بورننگ انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں بھی عام لڑکیوں جیسی ہی ہوں مگر لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم پبلک فیگر ہیں تو پبلک کی پراپرٹی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ پبلک فگر شخصیت کو لو گ اپنی ذاتی جاگیر سمجھتے ہوئے تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔
آئمہ بیگ نے کہا کہ اداکاری کی طرف آنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں خود کو بطور گلوکارہ منوانا چاہتی ہوں۔