کراچی (کامرس ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز کاروبار کے آغاز میں مثبت رجحان دکھائی دیا جو بعد میں ملے جلے رجحان میں تبدیل ہو گیا۔
بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 9 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 11 ہزار 977 پر آ گیا۔ کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار 475 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 11 ہزار 986 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔