لاہور (سپورٹس نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے باہمی رضا مندی سے ہونے والی سیریز سے ون ڈے میچز ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق طے شدہ ایف ٹی پی کے مطابق بنگلہ دیش نے پاکستان میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلنی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مئی میں دو طرفہ سیریز شیڈول ہے مگر اب اس دوفرطہ سیریز میں ون ڈے میچز نہیں کھیلے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بورڈز نےٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 کو مدنظررکھتے ہوئے متفقہ طور پر ون ڈے میچز کو ٹی ٹونٹی میچز میں تبدیل کیا ہے، نظرثانی شدہ شیڈول میں اب بنگلہ دیش ٹیم 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کاایف ٹی پی سے ہٹ کر دورہ بنگلہ دیش میں ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کا امکان ہے اور پاکستان ٹیم جولائی میں دورہ بنگلہ دیش میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریزکھیلے گی۔