لاہور(سپورٹس نیوز) قومی ٹیم کے آل راﺅ نڈر خوشدل شاہ نے کہاہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف مقابلوں کے دوران سازگار امپائرنگ اور میچ سے متعلق فیصلوں سے فائدہ اٹھاتا ہے۔
خوشدل شاہ نے حالیہ ایک پوڈ کاسٹ میں بتایا کہ پاکستان کے خلاف میچز کے دوران بہت سی چیزیں بھارت کے حق میں ہوتی ہیں، جیسے کہ امپائرنگ کے فیصلے ان کے حق میں جاتے ہیں، ڈریسنگ روم کے کچھ فیصلے، یہاں تک کہ میچ بھی ان کی خواہش کے مطابق ہوتے ہیں۔
قومی کرکٹر نے کہا کہ بھارت کے خلاف فتوحات خاص طور پر ان چیلنجز کی وجہ سے اضافی اطمینان دیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان سب کے باوجود پاکستان جب بھارت سے جیتتا ہے، تو یہ خاصا خوشگوار ہوتا ہے۔