• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

پاکستان کو مستحکم اور خوشحال بنانا ہماری پارٹی کی اولین ترجیح ہے،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

News Editor by News Editor
جولائی 8, 2023
in پاکستان
0 0
0


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کو مستحکم اور خوشحال بنانا ہماری پارٹی کی اولین ترجیح ہے،

ہماری پارٹی ملکی تعمیرو ترقی اور خوشحالی کے لیے نوجوان نسل کے کردار پر پورا یقین رکھتی ہے، پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالنے کے لئے مشترکہ اقتصادی روڈ میپ ضروری ہے،چندعاقبت نا اندیش سیاسی شعبدہ بازوں نے اپنی حکومت کے خاتمے کے وقت آئی ایم ایف کے پروگرام کو برباد کیا،ملک کو کمزور کرنے والے کرداروں کو بے نقاب کرنا اور انجام تک پہنچانا بہت ضروری ہے،

آئی پی پی کی رجسٹریشن کا عمل جلد مکمل ہو جائے گا،ہماری پارٹی کا منشور پاکستانی سیاست کی صحت کی بحالی کا نسخہ اورجوان طبقے کا نمائندہ منشور ہوگا،استحکام پاکستان آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سب سے اہم چیلنج ملک میں معاشی و سیاسی عدم استحکام ہے۔انہوںنے کہاکہ ڈیڑھ سو سے زائد جماعتیں اس وقت الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہیں۔انہوںنے کہاکہ استحکام پاکستان پارٹی نے الیکشن کمیشن کے ایس او پیز کو فالو کیا ہے ،استحکام پاکستان پارٹی نے عوام کے خوابوں کی تعبیر بھی ساتھ لگائی ہے۔

انہوںنے کہاکہ استحکام پاکستان پارٹی ملک کے لئے ترقی کا نیا روڈ میپ تیار کررہی ہے ،استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے ،آئندہ ہفتے باضابطہ طور پر جماعت رجسٹر کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کو درخواست دینگے، آئی پی پی آئندہ ہفتے اپنا منشور جاری کریگی ۔ انہوںنے کہاکہ ملک کو معاشی اور سیاسی عدم استحکام کا سامنا ہے،ملک میں آج بھی صحت کا نظام بہتر نہیں ہے۔ ہیلتھ کیئر سیکٹر کیلئے ایک روڈ میپ لے کر آرہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ دنیا کی جنگیں اب سرحدوں کی بجائے معاشی جنگیں ہیں،آئی پی پی خواتین کو ہنرمند بنا کر مرکزی دھارے میں لائیں گی۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان میں 65 فیصد نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، ہمارا منشور میں نوجوان طبقے کے لیئے اقدامات شامل ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم نوجوانوں کو ان کے حقوق کے ساتھ ساتھ ان کے فرائض سے بھی انہیں روشناس کروائیں گے۔انہوںنے کہاکہ پوری سیاسی جماعتوں کا ایجنڈا اٹھائیں تو دلفریب نعرے نظر آئیں گے۔انہوںنے کہاکہ جب تک پالیسی کے ساتھ اس کے لاگو کرنے کے طریقے نہیں ہوتے،اسکا اثر اور اسکا فائدہ نچلی سطح تک نہیں پہنچ سکتا۔نوجوان نسل ہماری بارود سے بھرے میزائل ہیں۔

انہوںنے کہاکہ نوجوانوں کی تعلیم کے لیے تعلیم کی بات تو کرتے ہیں مگر کوالٹی ایجوکیشن کی طرف جاتا کوئی نہیں۔انہوںنے کہاکہ آئی پی پی متحدہ پاکستان کو آگے لے کر جانا چاہتی ہے۔نوجوانوں کے لیئے معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔انہوںنے کہاکہ ڈیجیٹل پاکستان کے لیئے نوجوانوں کو سہولیات فراہم کریں گے۔انہوںنے کہاکہ ہمارا مستقبل ہمارا نوجوان ہے ہیومن ریسوس پر انوسٹمنٹ کریں گی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں خوشحالی کے بند دروازہ کھلنے جارہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ کسی خود پرست کی انا اور تکبر کی وجہ سے شاید قدرت بھی ہم سے کچھ عرصہ کے لئے ناراض ہو گئی تھی۔

انہوںنے کہاکہ عاقبت نا اندیش سیاسی شرمین نے اپنی حکومت کے خاتمے کے وقت ا?ئی ایم ایف کے پروگرام کو برباد کیا۔ فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پاک فوج نے زراعت کے شعبے کو فروغ دینے کے لئے انتہائی بے مثال منصوبے کا آغاز کیا ہے جس سے اس شعبے میں انقلاب برپا ہو جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ ایسے منصوبے اس بات کی گواہی ہیں کہ قدرت ایک بار پھر ہم پر راضی ہو گئی ہے، ہمیں اپنی لگن محنت اور حب الوطنی سے پاکستان کو مستحکم مضبوط اور خوشحال بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی آزادانہ حیثیت سے آئندہ انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی۔

انہوںنے کہاکہ پارٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں انتخابی نشان کی الائمنٹ کی درخواست بھی جلد ہی دے دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی حادثاتی طور پر نہیں بنی بلکہ ملک کے موجود سیاسی و اقتصادی بحران کے ردعمل کے طور پر وجود میں آئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کو متام اور خوشحال بنانا ہماری پارٹی کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی تقسیم کے عمل نے ہمیں کمزور کر دیا ہے، ان حالات میں مستحکم ہونے کے لئے ہمارا آپس میں متحد ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی متحد اور متحکام پاکستان کی سوچ لے کر وجود میں آئی ہے، ہیلتھ کیئر سیکٹر کیلئے ایک روڈ میپ لے کر آرہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ دنیا کی جنگیں اب سرحدوں کی بجائے معاشی جنگیں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آئی پی پی خواتین کو ہنرمند بنا کر مرکزی دھارے میں لائیں گی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں 65 فیصد نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، ہمارا منشور میں نوجوان طبقے کیلئے اقدامات شامل ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم نوجوانوں کو ان کے حقوق کے ساتھ ساتھ ان کے فرائض سے بھی انہیں روشناس کروائیں گے۔

انہوںنے کہاکہ پوری سیاسی جماعتوں کا ایجنڈا اٹھائیں تو دلفریب نعرے نظر آئیں گے۔انہوںنے کہاکہ جب تک پالیسی کے ساتھ اس کے لاگو کرنے کے طریقے نہیں ہوتے،اسکا اثر اور اسکا فائدہ نچلی سطح تک نہیں پہنچ سکتا۔نوجوان نسل ہماری بارود سے بھرے میزائل ہیں۔نوجوانوں کی تعلیم کے لیے تعلیم کی بات تو کرتے ہیں مگر کوالٹی ایجوکیشن کی طرف جاتا کوئی نہیں۔انہوںنے کہاکہ آئی پی پی متحدہ پاکستان کو آگے لے کر جانا چاہتی ہے۔انہوںنے کہاکہ نوجوانوں کے لیئے معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔انہوںنے کہاکہ ڈیجیٹل پاکستان کے لیئے نوجوانوں کو سہولیات فراہم کریں گے۔

انہوںنے کہاکہ ہمارا مستقبل ہمارا نوجوان ہے ہیومن ریسوس پر انوسٹمنٹ کریں گے،آئی ٹی ایسا حل ہے جو گھر میں بیٹھ کر بیٹی ملک کی ترقی میں حصہ ڈال سکتی ہے،ترقی کے نام پر نعرے لگائے گئے ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی، تقسیم شدہ پاکستان کی قیمت پوری قوم ادا کر رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ اس وقت لیگل ریفارمز پاکستان کا سب سے بڑا چیلنج ہے ،جب انصاف کا ترازو اور ترازو کے پلڑے ایک جانب جھک جائیںاور ججز ایک مخصوص ایجنڈے پر چل پڑیں تو ریفارمز کی ضرورت ناگزیر ہوجاتی ہے۔

سابق وزیر نے کہاکہ ملک بھر میں رول آف لائ کی بات کو سنتے رہے مگر دیکھائی نہیں دیتے،اس سے بڑا ظلم کیا ہوگا زرعی ملک میں فوڈ سیکورٹی چیلنج بنی ہوئی ہے۔ زراعت کے شعبے میں انقلاب لانے کی جھلک آئی پی پی کے منشور میں نظر آئے گی،آئی پی پی ملک کا حقیقی چہرہ دنیا کو دکھانے جارہی ہے،ہم محض دعوے نہیں بلکہاپنے دعوئوں کو عملی طور پر سچ کر کے دیکھائیں گے۔
٭٭٭٭٭٭

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اولین ترجیح ہپارٹیپاکستانخوشحالڈاکٹر فردوس عاشق اعوانمستحکم
Previous Post

سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی چیئر مین کیخلاف توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دیدیا

Next Post

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی

News Editor

News Editor

Next Post
اندرونی کہانی

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

اجلاس

مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی "زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
اجلاس

مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی "زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کے خلاف چین کا موقف بدستور برقرار ہے، چینی وزارت خارجہ

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading