لاہور (شوبز ڈیسک) سینئر اداکارہ ریما نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کی کامیابی کیلئے جب تک عالمی مارکیٹ تک رسائی نہیں ہوگی اس وقت تک ہم اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے ،
پاکستان کو ایران ،چین اور ترکی کے ساتھ مشترکہ فلم سازی کا آغاز کرناچاہیے اس سے پاکستان کو فلموں کی نمائش کیلئے بڑی مارکیٹ میسر آسکتی ہے جس سے پاکستانی فلم انڈسٹری بھرپور فروغ پائے گی اور فلم انڈسٹری بحرانی دور سے نکلنے میں کامیاب ہوجائے گی ۔
ایک انٹر ویو میں ریما نے کہا کہ ان ممالک سے مشترکہ فلمسازی فروغ پانے سے پاکستان کو جدید ٹیکنالوجی بھی میسر آئے گی جس سے ہمارا معیار بھی بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستانی فلم انڈسٹری کے لوگ منصوبہ بندی کر کے ایران ، چین اور ترکی کے فلمسازوں سے مشاورت کا آغاز کریں تو مثبت نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔