پاکستان کرکٹ ٹیم

پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے 13 جولائی کو اسلام آباد سے روانہ ہوگی

کراچی(سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے 13 جولائی کو اسلام آباد سے روانہ ہوگی۔ہیڈ کوچ سرفراز احمد کی سربراہی میں قومی ٹیسٹ ٹیم 8 جولائی کو اسلام آباد میں رپورٹ کرے گی اور اطلاعات کے مطابق اسکواڈ 2 ٹیسٹ کھیلنے کیلئے 13 جولائی کو روانہ ہوگا۔

قومی "ریڈ بال” کرکٹ ٹیم کا کیمپ اس وقت لاہور میں جاری ہے اور امکان ہے کہ 2 جولائی کو ختم ہوگا۔امکان ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لیے 17 ارکان پر مشتمل ایک ہی ٹیم کا اعلان کرے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز میں پہلا ٹیسٹ 25 جولائی جبکہ دوسرا ٹیسٹ 2 اگست سے شروع کرے گی۔دورہ انگلینڈ میں پاکستان ٹیم 3 ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کی شروعات 19 اگست سے کرےگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں