احمد آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم بھارتی شہر احمد آباد پہنچ گئی۔پاکستان ٹیم چارٹرڈ فلائٹ سے حیدر آباد سے احمد آباد پہنچی جہاں ٹیم نے بدھ کو مکمل آرام کیا ۔
پاکستان ٹیم جمعرات اور جمعے کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گی،یاد رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔