• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کھیل
پاکستان کرکٹ بورڈ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دے دی

News Editor by News Editor
اگست 3, 2023
in کھیل
0 0
0

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلیٰ سطحی کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

سابق کپتان مصباح الحق کو اس تین رکنی کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے ،اس میں دو سابق کپتان انضمام الحق اور محمد حفیظ بھی شامل ہیں۔کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کرکٹ سے متعلق اپنی تجاویز پیش کرے گی جن میں ڈومیسٹک کرکٹ کا ڈھانچہ۔

پلیئنگ کنڈیشنز۔ قومی سلیکشن کمیٹی کا تقرر۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز کی تقرری۔ سینٹرل اور ڈومیسٹک کنٹریکٹس اور امپائرز ریفریز اور کیوریٹرز کے بارے میں منصوبہ بندی شامل ہیں۔کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کو یہ اختیار ہوگا کہ وہ کرکٹ کے ماہرین کو بھی مدعو کرسکے گی اور اپنی رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیرمین کو باقاعدگی سے دے گی۔

جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیرمین ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ وہ مصباح الحق۔ انضمام الحق اور محمد حفیظ کو اس کمیٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ یہ تینوں سابق کپتان کرکٹ کی زبردست معلومات رکھتے ہیں اور جدید دور کی کرکٹ کے تقاضوں کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔

ذکا اشرف نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کا ڈھانچہ کسی بھی کرکٹ کھیلنے والے قوم کا ستون ہوتا ہے اور ہمیں اپنے ڈھانچے کو بہترین انداز میں تیار کرنا ہے۔ مصباح الحق، انضمام الحق اور محمد حفیظ کی موجودگی سے ہمارے کرکٹ سسٹم کو بہترین بنانے میں مدد ملے گی تاکہ ہم بہترین کرکٹرز سامنے لاسکیں۔مصباح الحق نے اپنی تقرری پر کہا کہ یہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ وہ اس کمیٹی کے سربراہ مقرر کیے گئے ہیں جس میں قابل احترام افراد شامل ہیں جنہوں نے پاکستان کرکٹ کی بڑی خدمت کی ہے۔

مصباح الحق نے کہا کہ یہ ذمہ داری ان کے لیے چیلنج ہے تاہم وسیع تجربے اور معلومات کی بدولت یہ کمیٹی کھیل میں بہتری سے متعلق اپنی تجاویز کے ذریعے گراس روٹ سے ٹاپ لیول پر مثبت تبدیلی سامنے لاسکے گی۔ڈومیسٹک کرکٹ آپریشن کے قائم مقام ڈائریکٹر جنید ضیا کو اس کمیٹی میں ایکس آفیشو ممبر کے طور پر شامل کیا گیا ہے جبکہ عثمان تسلیم کمیٹی کے سیکریٹری ہونگے۔واضح رہے کہ کمیٹی میں شامل تینوں سابق کپتان شاندار کریئر کے حامل رہے ہیں۔

مصباح الحق پاکستان کے سب سے کامیاب کپتان ہیں جنہوں نے 56ٹیسٹ میں سے 26 ٹیسٹ میچز جیتے ہیں۔ان کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم اگست 2016میں آئی سی سی کی عالمی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر پہنچی تھی۔وہ اس ٹیم میں بھی شامل تھے جس نے2009 میں یونس خان کی قیادت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا تھا۔مصباح الحق نے75 ٹیسٹ میں5222 رنز162 ون ڈے انٹرنیشنل میں5122 رنز اور 39 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں788 رنز بنائے ہیں۔

انضمام الحق 1992 کے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم میں شامل تھے۔ وہ378 ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ 11739رنز بنانے والے بیٹسمین ہیں جن میں دس سنچریاں اور 83 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ انہوں نے120 ٹیسٹ میں 8830رنز اسکور کیے جن میں 25سنچریاں اور 46نصف سنچریاں شامل ہیں۔ وہ ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے جو ان کی قیادت میں انگلینڈ کیخلاف برسٹل میں پانچ وکٹوں سے پاکستان جیتا تھا۔

محمد حفیظ نے55 ٹیسٹ میچوں میں3652 رنز بنانے کے علاوہ 53وکٹیں حاصل کی ہیں۔218 ون ڈے انٹرنیشنل میں ان کے بنائے گئے رنز کی تعداد6614 اور وکٹوں کی تعداد 139ہے جبکہ 119 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں انہوں نے2514 رنز بنائے اور 61 وکٹیں حاصل کیں۔وہ ایک کیلنڈر سال میں ہزار رنز اور تیس وکٹیں لینے والے سنتھ جے سوریا اور ڑاک کیلس کے بعد تیسرے آل راؤنڈر ہیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: پاکستان کرکٹ بورڈسپورٹس ڈیسک
Previous Post

ماسکو پر یوکرین کے ڈرون حملے کے جواب میں روس سخت اقدامات نہ کرے، یورپی یونین

Next Post

ایشیز سیریز انگلینڈ اور آسٹریلیا کو مہنگی پڑ گئی، پوائنٹس سے محرومی کیساتھ جرمانہ بھی عائد

News Editor

News Editor

Next Post
ایشیز سیریز

ایشیز سیریز انگلینڈ اور آسٹریلیا کو مہنگی پڑ گئی، پوائنٹس سے محرومی کیساتھ جرمانہ بھی عائد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5873

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

461
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

278

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading