اسلام آباد: وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کا نظامِ صحت خود بیماری کا شکار ہے، اور آبادی کا بے قابو اضافہ صورتحال کو مزید خطرناک بنا رہا ہے۔
گولڑہ شریف کے بنیادی مرکزِ صحت میں "بگ کیچ اپ راؤنڈ” کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر سال پاکستان کی آبادی میں 61 لاکھ افراد کا اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ 68 فیصد بیماریاں آلودہ پانی کے استعمال سے پھیلتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ویکسینیشن مہم ان بچوں کے لیے ہے جو کووڈ کے دنوں میں روٹین حفاظتی ٹیکوں سے محروم رہ گئے تھے۔ آئندہ بارہ دنوں میں بچوں کو بارہ مختلف بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین دی جائے گی۔
مصطفیٰ کمال نے اعتراف کیا کہ صحت کا نظام بوجھ سے دبا ہوا ہے، پمز اسپتال جیسے ادارے چند ہزار افراد کیلئے قائم کیے گئے تھے، مگر آج وہاں لاکھوں مریض آ رہے ہیں۔ "اسپتال میں داخل ہوں تو لگتا ہے جیسے کوئی جلسہ ختم ہوا ہو۔”
انہوں نے کہا کہ اربوں روپے لگا کر اسپتال تو بنا رہے ہیں، لیکن سوال یہ ہے کہ کب تک؟ 70 فیصد لوگ بڑے اسپتالوں کا رخ غیر ضروری طور پر کرتے ہیں، جو سسٹم پر مزید بوجھ ڈالتا ہے۔
پاکستان میں آبادی سالانہ 3.6 فیصد کی شرح سے بڑھ رہی ہے، جبکہ ایران اور بنگلہ دیش نے اس شرح کو 2 فیصد تک محدود کر لیا ہے۔ اس وقت پاکستان دنیا کے اُن ممالک میں شامل ہے جہاں آبادی سب سے تیز رفتاری سے بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ 2 کروڑ 60 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، اور 40 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہو کر جسمانی اور ذہنی نشوونما سے محروم رہتے ہیں۔









Ilang araw na akong naglalaro sa jljl3login.com, at gusto ko ang madaling gamiting interface. Lalo na, sobrang smooth ng laro dito, walang lag. Ang mga laro tulad ng Golden Fist o Lucky Spin ay napakaganda, siguradong magpapatuloy ako 🎰.