• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
پاکستان

پاکستان کا ترکیہ اور شام میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کاظہار

News Editor by News Editor
فروری 6, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان نے ترکیہ اور شام میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کاظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ دکھ کی اِس گھڑی میں پاکستانی عوام اور ہماریاں ہمدردیاں ترکیہ اور شام کے ساتھ ہیں۔

اپنے بیان میں صدر مملکت عارف علوی نے ترکیہ اور شام میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ۔صدر مملکت نے ترکیہ اور شام میں زلزلے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں، ترکیہ اور شام کی عوام اور حکومت کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا ۔ انہوںنے کہاکہ دکھ کی اِس گھڑی میں پاکستانی عوام اور میری ہمدردیاں ترکیہ اور شام کے ساتھ ہیں۔

صدر مملکت نے کہاکہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء کو صبر جمیل عطا فرمائے، مرحومین کو سکون نصیب فرمائے۔صدر مملکت نے ترکیہ اور شام میں زلزلے کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ۔وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں 7.8 شدت کے زلزلے سے نقصانات پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ۔وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کی حکومت اور عوام سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کیا ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں برادر ترکیا کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان اپنے برادر عوام اور حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گا،ترکیہ نے ہر مشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی کے بڑھتے واقعات پوری دنیا کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ انسانیت اور کرہ ارض کی بقا کا معاملہ ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی کسی ایک ملک یا خطے تک محدود نہیں رہی:۔وزیراعظم نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔

اپنے بیان میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ترکیہ اور شام میں زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوںنے کہاکہ مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستانی حکومت اور عوام اپنے ترک اور شامی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ا س ناگہانی آفات کے نتیجے میں جاں بحق افراد کیلئے بلندی درجات کی دعا کی ۔چیئرمین سینیٹ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی بھی دعا کی ۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ ترکیہ اور شام کے بہادر عوام اپنے روایتی عزم اور برداشت سے اس سانحہ کا مقابلہ کریں گے۔صادق سنجرانی نے کہاکہ تر کیہ نے ہرمشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے، پاکستانی قوم کی دعائیں بہاد ر ترک اورشامی عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں۔

اپنے بیان میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹرمرزامحمدآفریدی، قائدایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹرڈاکٹر شہزادوسیم نے بھی اپنے پیغامات میں ترکیہ اور شام میں زلزلے کے نتیجے میں ہوئے جانی و مالی نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کیاہے۔اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے بھی ترکیہ میں ہولناک زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ۔اسپیکر و ڈپٹی سپیکر نے ترکیہ کی حکومت اور عوام سے قیمتی جانوں کی ضیاع پراظہار تعزیت کیا ۔

اسپیکر و ڈپٹی سپیکر نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی پارلیمان و عوام دکھ کی اس گھڑی میں ترکیہ کی حکومت و عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اسپیکر و ڈپٹی سپیکر کی پاکستان کی جانب سے ریلیف و بحالی کی سرگرمیوں میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر نے اللہ تعالی سے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ۔وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے ترکیہ، شام اور دیگر ہمسایہ ممالک میں زلزلے کی تباہی پر اظہار افسوس کیا اور کہاہک ترکیہ، شام اور دیگر ہمسایہ ممالک میں تباہ کن زلزلے میںبڑا جانی نقصان باعث رنج وغم ہے ۔انہوںنے کہاکہ متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے ،قدرتی آفات کی تباہی کی شدت دنیا کی اجتماعی توجہ مانگ رہی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ دنیا قدرتی آفات کے مقابلے کے لئے متحد نہ ہوئی تو کوئی بھی نہیں بچے گا ،دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں متاثرہ ممالک کے عوام کے ساتھ ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کی مغفرت، لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔وزیراطلاعات نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی ۔وفاقی وزیر شازیہ مری نے ترکیہ و دیگر ملکوں میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ۔ شازیہ مری نے کہاکہ ترکیہ میں 7.8 شدت کے زلزلے کی خوفناک خبر سن کر دلی افسوس ہوا ہے۔ شازیہ مری نے کہاکہ زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ترکیہ و دیگر ممالک کے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی ترکیہ میں آنے والے زلزلے پر اظہار افسوس کیا ۔آصف علی زرداری نے زلزلہ میں ہلاکتوں پر ترکیہ حکومت اور عوام سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ اللہ پاک دنیا کو قدرتی آفات سے محفوظ رکھے۔آصف علی زرداری نے زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی ۔چیئرمین پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے پر اظہار افسوس کیا اور کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کا ترکیہ اور شام میں ہلاکتوں سے حکومت اور عوام سے اظہار تعزیت کیا ۔ بلاول بھٹو زرداری نے زلزلے میں زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ دنیا کو قدرتی آفات سے محفوظ رکھے ۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: افسوس کاظہارپاکستانشام میں زلزلے
Previous Post

عمران خان کے اپنے بچے لندن میں ،قوم کے بچے جیلوں میں کیوں جائیں 'حنا پرویز بٹ

Next Post

مالی مشکلات سے دوچار ریلوے مہنگی شاپنگ نہیں کر سکتا، 9.8ارب ڈالر کے ایم ایل ون منصوبے میں ردو بدل کا فیصلہ کیا' سعد رفیق

News Editor

News Editor

Next Post
خواجہ سعد رفیق

مالی مشکلات سے دوچار ریلوے مہنگی شاپنگ نہیں کر سکتا، 9.8ارب ڈالر کے ایم ایل ون منصوبے میں ردو بدل کا فیصلہ کیا' سعد رفیق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading