لندن (سپورٹس نیوز ) قومی کرکٹر سفیان مقیم نے پاکستان چھوڑنے کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ انہوں نے ان افواہوں پر سوشل میڈیا پوسٹ میں وضاحت کی کہ میرے پاکستان چھوڑنے کی افواہیں بالکل بے بنیاد ہیں۔سفیان مقیم کا کہنا تھا کہ میں اس وقت صرف ڈربی شائر فالکنز کےلئے ٹی20 کرکٹ کھیلنے کی غرض سے انگلینڈ میں ہوں۔
بائیں ہاتھ کے اسپنر کا کہنا تھا کہ آپ سب سے گزارش ہے کہ مجھے اپنی دعاﺅ ں میں یاد رکھیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میری پہچان، میری شان اور میرا وطن ہے، پاکستان ہمیشہ میرے لیے سب سے پہلے رہے گا، پاکستان زندہ باد۔