• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کھیل
ارندم باغچی

پاکستان ٹیم کیلئے کوئی اسپیشل ٹریٹمنٹ نہیں ہوگی، بھارتی وزارت خارجہ

News Editor by News Editor
اگست 12, 2023
in کھیل
0 0
0

ممبئی (سپورٹس ڈیسک)بھارت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ 2023 کے دوران خاص حفاظتی انتظامات دینے سے انکار کردیا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندام باگچی نے جمعہ کو ہفتہ وار بریفنگ سے خطاب کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے پاکستان ٹیم کی آئی سی سی ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے رپورٹس دیکھی ہیں لیکن پاکستان ٹیم کی میزبانی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی بقیہ ٹیموں کی طرح ہی کی جائے گی۔

پاکستان ٹیم کی سیکیورٹی کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ سوال ہماری سیکیورٹی ایجنسیوں اور ایونٹ کے منتظمین سے پوچھا جائے تو بہتر ہو گا لیکن ہمیں امید ہے کہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی دیگر ٹیموں کو بھی ضروری سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم کی بھارت میں ہونے والے ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے وزیر اعظم کی تشکیل کردہ اعلی سطح کی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ حکومت قومی ٹیم کی سیکیورٹی کا معاملہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذریعے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سامنے اٹھائے گی۔باوثوق ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت میں سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور سیکیورٹی گارنٹی ملنے پر ہی ٹیم بھارت جائے گی تاہم اس فیصلے کے چند دن بعد پاکستان نے کھیل کو سیاست سے پاک رکھنے کے اپنے اصولی مقف کو برقرار رکھتے ہوئے بھارتی سرزمین پر ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے اپنی ٹیم پڑوسی ملک بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کا ہمیشہ سے موقف رہا ہے کہ کھیلوں کو سیاست کے ساتھ نہیں ملایا جانا چاہیے اور اسی لیے پاکستان نے اپنی کرکٹ ٹیم کو آئندہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں شرکت کے لیے بھارت بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ تاہم پاکستان کو اپنی کرکٹ ٹیم کی سلامتی کے بارے میں گہری تشویش ہے اور ہم اپنے خدشات انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور بھارتی حکام تک پہنچا رہے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی تھی کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت کے دوران اس کی مکمل حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔

ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ رواں سال بھارت کے 9 شہروں میں 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک کھیلا جائے گا جہاں افتتاحی میچ میں 2019 ورلڈ کپ کی فائنلسٹ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ٹورنامنٹ میں کل 10 ٹیمیں شرکت کریں گی اور ہر ٹیم 2019 کے فارمیٹ کی طرح رانڈ روبن کی طرز پر 9 میچز کھیلے گی اور سب سے زیادہ پوائنٹس کی حامل چار ٹیمیں سیمی فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل تمام ٹیمیں حیدرآباد، تھیرووناتھاپورم اور گوہاٹی میں وارم اپ میچز کھیلیں گی۔

بھارت ایونٹ میں اپنے تمام رانڈ میچز 9 مقامات پر کھیلے گا جبکہ لیگ مرحلے میں پاکستان کے میچز پانچ مقامات پر کھیلے جائیں گے۔پاکستان کی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف حیدرآباد میں کھیلے گی جبکہ دوسرا میچ بھی اسی مقام پر سری لنکا کے خلاف 10 اکتوبر کو شیڈول ہے۔14 اکتوبر کو دنیا کا سب سے بڑا احمد آباد کا نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلے کی میزبانی کرے گا جس کے بعد قومی ٹیم کو 20 اکتوبر کو بنگلورو میں آسٹریلیا کا چیلنج درپیش ہوگا۔

گرین شرٹس کا اگلا امتحان 23 اکتوبر کو چنائی میں افغانستان کے خلاف ہوگا جس کے بعد 27 اکتوبر کو پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم ساتواں میچ بنگلہ دیش کے خلاف 31 اکتوبر کو کھیلے گی اور 4 نومبر کو بنگلورو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کی میزبانی کرے گا۔

قومی ٹیم اپنا آخری رانڈ میچ 11 نومبر کو دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 15 نومبر کو ممبئی اور دوسرا سیمی فائنل 16 نومبر کو کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کی طرح فائنل کی میزبانی بھی سوا لاکھ سے زائد آبادی کا حامل احمد آباد کا نریندر مودی اسٹیڈیم کرے گا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: ارندام باگچیاسپیشل ٹریٹمنٹبریفنگرپورٹس
Previous Post

عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی

Next Post

تھانہ حملہ کیس : یاسمین راشد کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

News Editor

News Editor

Next Post
ڈاکٹر یاسمین راشد

تھانہ حملہ کیس : یاسمین راشد کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading