کوئینزپارک(سپورٹس نیوز )کوئینز پارک کرکٹ کلب پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چار روزہ پریکٹس میچ کا تیسرا روز ختم ہوگیا۔ تیسرے دن کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنا لئے ۔
پاکستان کی جانب سے محمد علی نے 3 , عامر جمال اور علی عثمان نے 2 ,2 جبکہ محمد عباس نے 1 وکٹ حاصل کی ۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 455 رنز بنائے تھے۔