محمداورنگزیب

پاکستان نے دنیا کی دوسری بڑی کیپیٹل مارکیٹ تک رسائی حاصل کرلی،محمداورنگزیب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان نے دنیا کی دوسری بڑی کیپیٹل مارکیٹ تک رسائی حاصل کر لی ہے۔چینی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانڈا بانڈ اجرا پاکستان اور چین کے مالیاتی تعاون کا نیا باب ہے، پاکستان کو پہلی بار چین کی مقامی سرمایہ مارکیٹ تک رسائی حاصل ہوئی ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پانڈا بانڈ اجرا پاکستان کی معاشی ساکھ پر عالمی اعتماد کا مظہر ہے، پانڈا بانڈ اجرا سے پاکستان اور چین کے مالیاتی روابط مزید مضبوط ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور چین کے درمیان ایک چوتھائی تجارت آر ایم بی اور یوآن میں ہو رہی ہے، پانڈا بانڈ اجرا آر ایم بی کی عالمی سطح پر پذیرائی میں بھی معاون ثابت ہو گا۔

انہوںنے کہاکہ سی پیک فیز ٹو میں کاروباری تعاون اور سرمایہ کاری پر توجہ دی جا رہی ہے، پاکستان اور چین کی اقتصادی ترجیحات ایک دوسرے سے مکمل ہم آہنگ ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت معاشی اصلاحات، مالیاتی نظم و ضبط اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، ٹیکس، توانائی اور سرکاری اداروں میں اصلاحات سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔وزیر خزانہ نے کہاکہ موجودہ علاقائی صورتِ حال کے باوجود پاکستان نے معاشی استحکام برقرار رکھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں