• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
احسن اقبال

پاکستان میں40فیصد سے زائد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں ،احسن اقبال

News Editor by News Editor
جولائی 26, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں40فیصد سے زائد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں اور ہمیشہ سے غذائیت کا مسئلہ ہمارے لئے ایک چیلنج تھا،

ہم نے جب 2014میں وژن 2025ترتیب دیا تو اس کے اندر پائیدار ترقی کے اہداف جو2015میں لانچ ہوئے تھے،ہمارا ہدف ہے کہ ہم آئندہ تین سالوں میں ملک میں زیرو ہیپاٹائٹس پر چلے جائیں کیونکہ پاکستان میں ہر تیسرا فرد اس مرض کا شکار ہوچکا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو فیوچر ای کامرسکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ہمیشہ سے غذائیت کا مسئلہ ہمارے لئے ایک چیلنج تھا، ہم نے جب 2014میں وژن 2025ترتیب دیا تو اس کے اندر پائیدار ترقی کے اہداف جو2015میں لانچ ہوئے تھے، ہم دنیا کے اولین ممالک میں سے تھے جنہوں نے قومی اسمبلی سے پائیدار ترقی کے اہداف کو قومی ترقی کے اہداف بنا کر اپنایا۔

انہوں نے کہاکہ 2013میں ہمیں 340ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ ملا تھا،2018میں تین گنا اضافہ کے بعد وہ تقریبا ایک ہزار ارب ہوگیا مگر2022میں یہی ترقیاتی بجٹ 550ارب روپے رہ گیا اور اگر اس بجٹ کا افراط زر کے ساتھ موازنہ کیا جائے تو یہ بہت ہی کم رہ جاتا ہے، رواں سال ہم نے اس بجٹ کو دوبارہ 1150ارب روپے تک بڑھایا ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے، ہمیں تمام تر مشکلات کے باوجود کوشش کی ہے کہ ترقی کی رفتار کو تیز کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ رواں سال ہم نے نئے منصوبے شروع کئے ہیں اورمشاورت کے ساتھ ملک کے مستقبل کے حوالے سے ترقیاتی اہداف کو ممکن بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں ، ہم نے فائیو ای فریم ورک ترتیب دیا تاکہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے مستقل بنیادوں پر کام کیا جاسکے،ہم ملک سے غربت اورناہمواری کو کیسے ختم کرسکتے ہیں بالخصوص جو کمزور طبقہ ہے ان کو کس طریقے سے اوپر لاسکتے ہیں ، اسی سوچ کے تحت حکومت نے پاکستان نیوٹریشن انیشیٹو شروع کیا،

اس کے ساتھ ساتھ چند اور منصوبے بھی شروع کئے ہیں جو ملک کے مستقبل کیلئے بہت اہم ہیں ،35ارب روپے کی لاگت سے نیشنل ہیپاٹائٹس انیشیٹیو پروگرام شروع کیا ہے اور ہمارا ہدف ہے کہ ہم آئندہ تین سالوں میں ملک میں زیرو ہیپاٹائٹس پر چلے جائیں کیونکہ پاکستان میں ہر تیسرا فرد اس مرض کا شکار ہوچکا ہیاسی طرح قومی سطح پر ذیابیطس کے مریضوں کیلئے ایک پروگرام شروع کیا جارہا ہے اس کے ساتھ ساتھ 25ارب روپے کی لاگت سے ایک پروگرام شروع کیا ہے

جس کا مقصد سکولوں سے باہر رہ جانے والے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے کیونکہ ہمارے ملک میں بچوں کی ابتدائی تعلیم کا رجحان بہت کم ہے جس کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس پروگرام کو صوبوں کی مدد کے ساتھ شروع کیاجارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم امید کرتے ہیں کہ اس پروگرام کے مثبت نتائج برآمد ہونگے، اسی طرح 40ارب روپے کی لاگت سے ملک بھرکے 20غریب ترین اور پسماندہ اضلاع جن میں بلوچستان کے 11،سندھ کے 5، خیبرپختونخوا کے 3اور پنجاب کا ایک ضلع شامل ہے ،

ان کو آئندہ 5سے 7 برسوں کے دوران ملک کے دیگر اضلاع کے برابر لایا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان میں ہمیشہ بات ہوتی ہے کہ40فیصد سے زائد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔احسن اقبال نے کہاکہ اعدادوشمارکے مطابق80فیصد بچے کیلشیم ، زنک اورآئرن کی کمی کا شکار ہیں ،60فیصد وٹا من سی ، 25فیصد وٹامن بی ، 64بچے پروٹینز،75فیصد بچے فولک کی کمی اور 30فیصد بچے موٹاپے کا شکار ہیں جو کہ خطرے کی علامت ہے۔

انہوں نے کہاکہ بچوں میں غذائیت کی کمی کو ختم کرنے کیلئے حکومت نے پاکستان نیوٹریشن پروگرام وزارت منصوبہ بندی کے تحت شروع کیا ہے اور ہم صوبوں کے ساتھ مل کر ٹھوس بنیادوں پر اس مسئلے کو حل کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں بھی ایسے اقداما ت اٹھائے گئے مگر بیورو کریسی کے مسائل کی وجہ سے اسے صحیح طور پر نافذالعمل نہیں کیا جاسکا کیونکہ حکومتی بیورو کریسی سرکاری پروگرامز کی بجائے نجی پروگرامز کو ترجیح دیتی ہیں کیونکہ انہیں زیادہ معاوضہ اور پروٹوکول لینا پسند ہوتا ہے

لہذا اس قسم کے سوشل پروگرامز کو ہمیں بیورو کریٹک چنگل سے آزاد کرنا ہوگا اور اس منصوبوں کی سربراہی پیشہ ور افراد کے حوالے کرنا ہوگی اور بالخصوص ایسے افراد جن کے پاس کم از کم 5 سال کا تجربہ ہو تاکہ وہ ان منصوبوں کو بروقت مکمل کریں اور ترقی کے اہداف کو حاصل کرسکیں۔

انہوں نے کہاکہ لوگوں کو ذاتی مفاد سے مطلب ہے قومی مفاد کو ترجیح دینا ہوگی۔ احسن اقبال نے کہاکہ پوری دنیا میں ایٹمی قوت بننے سے روک رہی تھی بلکہ پھر بھی اللہ کے فضل سے ہم نے اپنے اہداف پورے کئے اورایٹمی قوت بنے اس کے برعکس سوشل سیکٹر پر ساری دنیا ہماری حمایت میں مصروف ہے پھر بھی نہ جانے ہم کیوں ان پروگرامز کو مکمل نہیں کرپار ہے۔ احسن اقبال نے کہاکہ ہماری کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنی ذمہ داری کا احساس کریں اور اس کے ساتھ ساتھ ادارے کے سربراہان کو پورا موقع دینے کے ساتھ ساتھ میرٹ کا خیال رکھیں۔

انہوں نے کہاکہ سوشل سیکٹر کی کوئی بھی ذمہ داری نہیں لیتا، گزشتہ دور میں پنجاب میں ایک سال کے اندر13سیکٹر ز کو تبدیل کیا گیا جس کی وجہ سے نتائج اخذ نہیں کئے جاسکتے۔ انہوں نے کہاکہ استحکام اور پالیسیوں کے تسلسل کے بغیر کوئی بھی ادارہ آگے نہیں بڑھ سکتا اور بحیثیت قوم اب وقت آگیا ہے کہ ہم جاگ جائیں اور پالیسیوں کوطویل مدت کے لئے ترتیب دیں اور امن ، استحکام اور تسلسل کے ساتھ ملک کی خدمت کریں اور ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھیں ۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: احسن اقبالاستحکامسوشل سیکٹرغذائی قلتمستقل بنیادوں
Previous Post

وزیراعظم شہباز شریف کا4آر ایف کے تحت سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ

Next Post

شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے بغیر کوئی ریاست آگے نہیں بڑھ سکتی،راناثناء اللہ

News Editor

News Editor

Next Post
رانا ثناء اللہ

شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے بغیر کوئی ریاست آگے نہیں بڑھ سکتی،راناثناء اللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

571
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading