• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
ہفتہ, 28 فروری, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
نگران وزیر داخلہ

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی مہلت کا آخری دن ختم (آج)سے قانون حرکت میں آئے گا، سرفراز احمد بگٹی

News Editor by News Editor
نومبر 1, 2023
in پاکستان
0 0
0

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی)نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو ہر حال میں واپس جانا ہوگااور اگر کسی نے انہیں ناجائز مدد یا تعاون فراہم کرنے کی کوشش کی تومذکورہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کاروائی ہوگی،

ہم رضاکارانہ طور پر اپنے ملکوں کو واپس جانیوالوں کو سراہتے اور یقین دلاتے ہیں کہ انہیں اپنی کلچرل ویلیوز، احترام اور اخلاقیات کے تقاضوں کے پیش نظر ضروری معاونت فراہم کریں گے تاہم جو ضروری قانونی تقاضے ہیں انہیں بھی پورا کیا جائے گا۔وہ منگل کی رات روڈ کنگ موٹر سائیکل فیکٹری جڑانوالہ روڈ فیصل آباد میں منعقدہ الیکٹرک سکوٹی لانچنگ تقریب کے موقع پر میڈیا نے سے بات چیت کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت تک 2 لاکھ افغانی و غیر قانونی طور پر مقیم مہاجرین اپنے ملک واپس جاچکے ہیں جبکہ باقیوں کی واپسی کا بھی سلسلہ جاری ہے اور ان کی جیو فینسنگ ہورہی ہے لہٰذا ڈیڈ لائن گزرنے تک جو غیر قانونی مقیم افراد واپس نہیں جائیں گے ان کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا اور بعدازاں کوئی عذر قابل قبول نہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس نے اتنے طویل عرصہ تک اتنے زیادہ افغان مہاجرین کو اپنے ملک میں پناہ فراہم کی لیکن یہاں یہ امر بھی افسوسناک ہے کہ پچھلے 8 ماہ میں پاکستان کے مختلف حصوں میں جو دہشت گردی کے 24 حملے ہوئے ان میں سے 14 میں افغان نیشنلز ملوث پائے گئے لہٰذا دہشت گردی کے مذکورہ واقعات میں افغانیوں کے ملوث پائے جانے کے عمل کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ یہ امر بھی تشویشناک ہے کہ بہت سے غیر قانونی مقیم افراد کوماضی میں قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی جاری ہوئے حالانکہ ان کے پاس قانونی دستاویزات بھی نہیں تھیں لہٰذا اس اقدام کی حوصلہ شکنی اور اس غیر قانونی اقدام میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگانے کیلئے ایک حاضر سروس اور مذکورہ سیکٹرکے انتہائی تجربہ کار ماہر حساس ادارہ کے حاضر سروس لیفٹیننٹ جنرل کو نادرا میں ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں تاکہ نادرا میں ڈیٹالیکیج روکنے سمیت ان غیر قانونی ایلینز کے خلاف کاروائی ممکن ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ نادرا نیشنل سکیورٹی کا ادارہ بن چکا ہے اسلئے اس کا ڈیٹا بھی ہر حال میں محفوظ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی مقیم افرادیہ بات اچھی طرح سمجھ لیں کہ اب انہیں اپنے ملک واپس جانا ہوگاکیونکہ ان کے ملکی ٹھیک ہوگئے ہیں اور اگر کسی نے انہیں بچانے یا چھپانے کی کوشش کی تو غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی بلاامتیاز کاروائی ہوگی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ان غیر قانونی مقیم لوگوں نے پاکستانی شناختی کارڈز پر پراپرٹیز خریدیں اور بہت سے کاروبار کررکھے ہیں جنہیں لیگلائز ہونا ہوگانیز ہم بزنس فرینڈلی انوائرمنٹ اور ویزا پالیسی کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں اسلئے اگر کوئی غیر قانونی مقیم یہاں سرمایہ کاری یا کاروبار کرنا چاہتے ہیں تو پہلے وہ اپنے ممالک کو واپس جائیں پھر قانونی طریقہ اختیار کرکے پاکستان آئیں تو ہم ان کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ کسی بھی ملک یا ادارہ کاڈیٹا لیک ہو تو یہ سیریس اشو ہے لہٰذا نادرا اپنا اکا¶نٹیبلٹی کا میکانزم بنارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی نگران حکومت محدود وقت کیلئے آئی ہے اسلئے جو لوگ مثبت کام کر رہے ہیں ان کی حمایت کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم باشندوں کی مہلت کا آج آخری روز تھالہٰذا صبح سے قانون حرکت میں آئے گااور انکو ملک سے نکالا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کام کاج کے مقامات پر بھی یہ لوگ قانونی طور پراور قانونی حیثیت سے واپس آئیں کیونکہ قانونی طور پر واپسی سے ملکی معیشت کو بھی سہارا ہوگا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم رضاکارانہ واپس جانیوالوں کو سہولت دیں گے لیکن قانون شکنی برداشت نہیں کیونکہ بہت سے ممالک میں پکڑے گئے پاکستانی حقیقت میں پاکستانی ہیں ہی نہیں اسلئے ان کے سہولت کار پاکستانیوں سے بھی گزارش ہے کہ غیر قانونی سہولت کاری سے باز رہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزرات داخلہ میں اس حوالے سے پورٹل بنایااور یو این نمبر بھی جاری کیا گیا ہے تاکہ کسی کو کوئی تکلیف نہ ہواورنہ ہی کسی کے ساتھ زیادتی و بد تمیزی ہوگی اور ہم آج بھی مہاجرین کو پہلے مرحلے میں کچھ نہیں کہہ رہے لیکن یہ طے ہے کہ غیر قانونی مقیم افراد کسی بھی ملک یا کسی بھی شہر سے ہوں مہاجرین کو واپس جانا ہوگا۔نئے موٹر سائیکل یونٹ کی سکوٹی موٹر سائیکل کی لانچنگ کے حوالے سے سرفراز بگٹی نے کہا کہ موٹربائیک غریب کی سواری ہے اور نئی ماحول دوست سکوٹی سے اس صنعت میں انقلاب برپا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کالجز کی بچیوں کو گلابی رنگ کی بائیک دینے کے حوالے سے مشاورت ہوئی ہے اور وہ واپس اسلام آباد پہنچ کراس ضمن میں مزیدبات کریں گے تاکہ بچیوں اور خواتین کیلئے کوئی سکیم لانچ کی جاسکے۔ولید ٹریڈنگ کمپنی کے زیر اہتمام روڈ کنگ موٹر سائیکل کی نئی پراڈکٹ الیکٹرک سکوٹی اور ہائی برڈ موٹرسائیکل(ڈیول سسٹم)کی افتتاحی تقریب میں کمپنی کے سی ای او ولید ڈوگر اور ڈائریکٹر ابو بکر سمیت دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ فیصل آباد ملک کاصنعتی ہب ہے جہاں بزنس مین کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں اور حکومت بھی ان کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بائیک ایک عام آدمی کی سواری ہے جس پر ایک روپے میں ایک کلومیٹر سفر کیا جاسکتا ہے اسلئے وہ وزیراعظم سے بات کریں گے کہ اس سلسلہ میں کوئی سہولیاتی سکیم لانچ کی جائے تاکہ بچیوں سمیت زیادہ سے زیادہ خواتین اور کم آمدن والے افراد اس سے مستفید ہوسکیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: پاکستانسرفراز احمد بگٹیغیر قانونیغیر ملکیوںقانون
Previous Post

چین، سیکیو رٹی کے حوالے سے اثر و رسوخ کا حا مل شیانگ شان فورم ختم ہو گیا

Next Post

میئر کراچی کو بلدیاتی انتخابات سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

News Editor

News Editor

Next Post
سندھ ہائی کورٹ

میئر کراچی کو بلدیاتی انتخابات سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5862

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

461
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

278

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading