• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
عمران خان

پاکستان میں جمہوریت ”پست ترین سطح” پر ہے اور عدلیہ ہی واحد امید ہے، عمران خان

News Editor by News Editor
مئی 14, 2023
in پاکستان
0 0
0

لاہور (نمائندہ خصوصی)سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت ”پست ترین سطح” پر ہے اور عدلیہ ہی واحد امید ہے، یہ انتخابی دوڑ سے باہر کرنے کے لیے گرفتار کرنا چاہتے ہیں،ذہنی طورپر دوبارہ جیل جانے کیلئے تیار ہوں ۔

غیر ملکی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر تحفظ فراہم کرنے کے لیے گرفتار کیے جانے کے حکومتی مؤقف پر تبصرہ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یہ بیوقوفانہ بات ہے، پہلے وہ میرے گھر پر بھی حملہ کرچکے تھے، وہ چاہتے تھے کہ میں مجسٹریٹ اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہوں جس کی میں پہلے ہی یقین دہانی کرواچکا تھا اس لیے قانون کے مطابق وہ اس یقین دہانی کے بعد مجھے گرفتار نہیں کر سکتے تھے، میں نے ضمانتی بانڈ بھی مہیا کیا مگر وہ انہوں نے قبول کرنے سے انکار کردیا اور میرے گھر پر حملہ کردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مخلوط حکومت انتخابات سے خوفزدہ ہے اور اسے انتخابات میں ان کی پارٹی کے ذریعے اپنا صفایا ہوجانے کا خدشہ ہے، لہذا انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر میں جیل میں ہوں یا مارا جاؤں تو وہ انتخابات کی اجازت دیں گے، میری پارٹی کی بیشتر قیادت کو بھی انہوں نے گرفتار کرلیا ہے۔دوبارہ گرفتار کیے جانے کے امکان سے متعلق سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ میں ذہنی طور پر (دوبارہ) جیل جانے کے لیے تیار ہوں، میں نے اسلام آباد جانے سے قبل بھی یہی کہا تھا، لیکن اصل مدعا یہ ہے کہ وہ کسی قانون کی خلاف ورزی پر نہیں بلکہ انتخابی دوڑ سے باہر کرنے کے لیے گرفتار کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب میں عوام کے پاس جاؤں گا اور بدھ سے عوامی رابطہ مہم شروع کروں گا، ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور یہ امید کرتے ہیں کہ عدالت 3 ہفتوں کے اندر انتخابات کی کوئی تاریخ دے دے۔

عمران خان نے کہا کہ میں کیچھ کیسز میں ضمانت لینے گیا تو انہوں نے مجھے دیگر کیسز میں گرفتار کرلیا، ایسے وقت میں عدلیہ ڈٹ گئی جس نے اسٹیبلشمنٹ کو حیران کردیا، جج نے مجھے گرفتار کرنے سے روک دیا کیونکہ اس سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی، عدلیہ نے اس حوالے سے سخت مؤقف اختیار کیا، یہ ایک نئی تاریخ کا مشاہدہ کررہے ہیں، پاکستان میں ایک نئی تاریخ لکھی جارہی ہے۔اسٹیبلشمنٹ کی حمایت سے اقتدار میں آنے سے متعلق سوال کے جواب میں عمران خان نے اس دعوے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہر گز نہیں، مجھے اسٹیبلشمنٹ اقتدار میں نہیں لائی تھی، تمام سروے کے مطابق میری جماعت پاکستان کی سب سے مقبول جماعت تھی، فرق صرف یہ تھا کہ آرمی نے میری مخالفت نہیں کی۔

عمران خان نے کہا کہ یہ انتخابات کا سال ہے، رواں برس انتخابات ہونے ہیں، پاکستان کے مسائل کا واحد حل الیکشز ہیں، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ہونے دیں اور لوگوں کو فیصلہ کرنے دیں کہ وہ کس کو مینڈیٹ دینا چاہتے ہیں اور یوں پاکستان مستحکم ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ صرف یہ ہے کہ پی ڈی ایم اتحاد سمیت سب خوفزدہ ہیں کہ میں انتخابات میں کلین سوئپ کرلوں گا، 37 ضمنی انتخابات میں سے 30 ضمنی انتخابات میں ہم نے کامیابی حاصل کی ہے، اس لیے وہ عام انتخابات کو مؤخر کرنا چاہتے ہیں، ہمارا مطالبہ صرف آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ہے۔انہوںنے کہاکہ اس وقت پاکستان میں جمہوریت پست ترین سطح پر ہے، ہمارے تمام بنیادی حقوق سلب کیے جاچکے ہیں، کبھی کسی سیاسی شخصیت پر 150 سے زائد مقدمات درج نہیں کیے گئے نہ ان کے گھروں پر بار بار چھاپے مارے گئے، ہمیں واحد امید صرف عدلیہ سے ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: 'پست ترین سطحپاکستانجمہوریتعدلیہعمران خان
Previous Post

9 مئی کے واقعات میں عمران خان یا کسی پی ٹی آئی رہنما کا کردار نہیں'فیاض چوہان

Next Post

چین ہنگری کے ساتھ اعلیٰ سطحی تبادلے کو فروغ دینا چاہتا ہے، چینی وزیر خا رجہ

News Editor

News Editor

Next Post
چینی وزیر خا رجہ

چین ہنگری کے ساتھ اعلیٰ سطحی تبادلے کو فروغ دینا چاہتا ہے، چینی وزیر خا رجہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading