• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کھیل
روحیل نذیر

پاکستان شاہینز کی روحیل نذیر کی قیادت میں آسٹریلیا روانگی

News Editor by News Editor
جولائی 27, 2023
in کھیل
0 0
0

لاہور(سپورٹس ڈیسک) روحیل نذیر کی قیادت میں پاکستان شاہینز ب کی علی الصبح آسٹریلیا روانہ ہوگئی جہاں وہ ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے علاوہ پچاس اوورز کے دو ون ڈے میچ بھی کھیلے گی،ان میچوں کا 30 جولائی سے 9 اگست تک انعقاد ڈارون میں ناردن ٹیریٹری کرکٹ ( این ٹی سی ) نے کیا ۔

چھ ٹیموں کی اس ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان شاہینز کے علاوہ آسٹریلین کیپٹل ٹیریٹری کی اے سی ٹی کامیٹس۔ میلبرن اسٹارز۔ میلبرن رینی گیڈز۔پاپوا نیوگنی اور این ٹی اسٹرائیک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جس میں دو ٹاپ ٹیمیں فائنل میں جگہ بنائیں گی۔پاکستان شاہینز ان ٹی ٹوئنٹی میچوں کے علاوہ پاپوا نیوگنی اور این ٹی اسٹرائیک کے خلاف8 اور9 اگست کو پچاس اوورز کے دو ون ڈے میچز بھی کھیلے گی۔

21 سالہ روحیل نذیر ماضی میں دسمبر 2020 میں پاکستان شاہینز کے دور? نیوزی لینڈ میں بھی قیادت کرچکے ہیں۔ وہ زمبابوے کے گزشتہ دورے میں بھی پاکستان شاہینز کا حصہ تھے جس نے دو چار روزہ اور چھ ون ڈے میچ کھیلے تھے۔روحیل نذیر2018 اور 2020کے انڈر19 ورلڈ کپ میں بھی پاکستان انڈر19 ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں۔انہیں چار ایسے کھلاڑیوں کی خدمات بھی حاصل ہوں گی جو اس سے قبل انڈر19 ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں ان میں احمد خان ( 2022) علی اسفند ( 2022) عرفان خان ( 2020اور 2022) اور ذیشان ضمیر ( 2022) شامل ہیں۔

ان چار کھلاڑیوں کے علاوہ عامر حسن۔ عرفات منہاس۔ آزان اویس۔ سجاد علی۔ شامل حسین اور وہاج ریاض اس سال پاکستان انڈر19 کے ساتھ بنگلہ دیش کا دورہ کرچکے ہیں۔روحیل نذیرنے جو ایمرجنگ ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز کے ریزرو کھلاڑیوں میں شامل تھے پی سی بی ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے نے کہا کہ ان کی طرف سے ایمرجنگ ایشیا کپ جیتنے والی پاکستان شاہینز کو مبارکباد۔ لاہور میں منعقدہ کیمپ میں تمام کھلاڑیوں نے بہت محنت کی تھی جس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے۔

روحیل نذیر نے کہاکہ پاکستان شاہینز کی قیادت ان کیلئے بہت بڑا موقع ہے،وہ ماضی میں بھی پاکستان شاہینز کی کپتانی اور نمائندگی کرچکے ہیں۔وہ آسٹریلیا میں ٹیم کی قیادت پر ْپرجوش ہیں جہاں وہ اس سے قبل بھی کھیل چکے ہیں۔ وہ اس ٹیم کے متعدد کھلاڑیوں کے ساتھ پہلے بھی کھیل چکے ہیں جن میں سے چند ایک میرے شہر اسلام آباد سے تعلق رکھتے ہیں۔روحیل نذیر کے مطابق ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے آسٹریلیا میں کھیلنا ایک بڑا موقع ہے اور اس طرح کے ٹورنامنٹس سے انہیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

خود ان کے لیے یہ موقع ہے کہ وہ پرفارم کرکے اس سال آسٹریلیا میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم میں جگہ بنانے کی کوشش کریں۔ پاکستان شاہینز میں روحیل نذیر ( کپتان )، آلیان محمود، احمد خان، علی اسفند،عامر حسن،عرفات منہاس،آزان اویس،باسط علی،فیصل اکرم، سجاد علی، عرفان خان، شامل حسین، شاویز عرفان،ذیشان ضمیر اور وہاج ریاض شامل ہیں ۔سپورٹ اسٹاف میں محمد مسرور ( ہیڈ کوچ ، منیجر) حنیف ملک ( بیٹنگ اور فیلڈنگ کوچ ) عمر رشید ( بولنگ کوچ ) امتیاز خان ( فزیوتھراپسٹ) شامل ہیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: آسٹریلینپاکستان شاہینزروحیل نذیرفیصل اکرمون ڈے
Previous Post

ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کی تاریخ بدلنے کا امکان

Next Post

تعلیمی بورڈ فیصل آباد میٹرک کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان31جولائی کو ہوگا

News Editor

News Editor

Next Post
تعلیمی بورڈز

تعلیمی بورڈ فیصل آباد میٹرک کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان31جولائی کو ہوگا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading