• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
مسعود خان

پاکستان سیاسی اور معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے،مسعود خان

News Editor by News Editor
اگست 17, 2023
in پاکستان
0 0
0

نیویارک (نمائندہ خصوصی)امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان سیاسی اور معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے۔

جشن آزادی پر پاکستان کے سفیر مسعود خان نے پاکستانی پرچم کشائی کی اور نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے امریک پرچم لہرایا۔مسعود خان نے گزشتہ روز امریکی شہر نیویارک میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے یہ فخر کا باعث ہے کہ آج کئی پاکستانی امریکا کی شہری حکومت میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ان افواہوں پر توجہ نہ دیں کہ پاکستانی نژاد امریکی شہریوں کا پاکستان کی معیشت پر اعتماد نہیں رہا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان پر اعتماد مت چھوڑیں،امریکا آپ کا وطن ہے اور پاکستان آپ کا مادر وطن ہے اور یہ مضبوط رشتہ نہیں ٹوٹے گا ۔ انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ پاکستانی نژاد امریکی شہریوں نے گزشتہ مالی سال میں پاکستان میں 3 بلین ڈالر بھجوائے تھے اور اتنا ہی زر مبادلہ انہوں نیاس سے گزشتہ سال بھیجی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ اصل حقیقت ان دعووں کے برعکس ہے کہ پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کا ملک کی معیشت پر اعتماد اٹھ چکا ہے۔انہوں نے کمیونٹی کے اراکین پر زور دیا کہ مایوسی اور ناامیدی کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور وہ پاکستان کے بارے میں مستند معلومات حاصل کریں اور جعلی بیانیہ یا غلط معلومات پر توجہ نہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ایک بردبار قوم ہیں ، پاکستان رواں سال متاثر کن شرح نمو حاصل کرے گا اور اس کا آغاز کرنے کے لیے تیار ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستانی امریکی کمیونٹی بالعموم اور نیویارک کے باشندے خاص طور پر اس کا حصہ بنیں۔ پاکستانی سفیر نے تقریب میں شرکت پر میئر نیویارک کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے یہ بات فخر کا باعث ہے کہ آج کئی پاکستانی امریکا کی شہری حکومت میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔اس موقع پر نیویارک کے میئر نے کہا کہ نیویارک میں مختلف علاقوں، تہذیبوں اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ رہتے ہیں اور وہ خود بھی یہاں آکر مقیم ہو ئے ہیں لیکن یہاں جو لوگ مقیم ہیں وہ عالمی مسائل کے حل کے لیے ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اتنے سالوں سے اکٹھے رہ رہے ہیں اور اسلامو فوبیا کے خلاف اور ان لوگوں کے خلاف لڑ رہے ہیں جو اپنے سے مختلف لباس پہننے والوں پر حملوں کے خواہاں ہیں ۔اس موقع پر نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم ملک اور ایک بردبار قوم ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: مسعود خاننمائندہ خصوصی
Previous Post

پاکستان میں کوئی اقلیت خود کو غیر محفوظ سمجھے تو یہ نظریہ پاکستان کی نفی ہو گی،سابق وفاقی وزیر

Next Post

آئین کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے پوری تندہی سے کام کریں گے، نگران وزیر اعظم

News Editor

News Editor

Next Post
انوارالحق کاکڑ

آئین کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے پوری تندہی سے کام کریں گے، نگران وزیر اعظم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading