پاکستان سٹیزن پورٹل سے 8 لاکھ 75 ہزار شہریوں نے رجوع کرلیا
پاکستان سٹیزن پورٹل میں اب تک 8 لاکھ 75 ہزار 111 افراد نے رجسٹریشن کرالی جس میں یہاں مقیم شہریوں کی تعداد 7 لاکھ 91 ہزار 59 اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی تعداد 80 ہزار 7 سو 53 ہے اور غیرملکی افراد کی تعداد 3 ہزار 2 سو99 ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان سٹیزن پورٹل پر کل 6 لاکھ 4 ہزار 74 شکایات موصول ہوئیں، پاکستان سے 5 لاکھ 53 ہزار 9 سو 53 شکایات درج ہوئیں جبکہ بیرون ملک رہائش پذیر پاکستانیوں نے 47 ہزار 729 شکایات درج کیں۔ اسی طرح 2 ہزار 3 سو 92 شکایات غیرملکیوں کی جانب سے درج کی گئیں۔…