مکوآنہ (صحت ڈیسک)پاکستان سمیت دنیا بھر میں سماعت سے محروم افراد کی اشاروں کی زبان کا عالمی دن 23ستمبر کو منایا جائے گا،
پہلی مرتبہ اس دن کا انعقاد 2018 میں کیا گیا،سماعت سے محروم افراد کے سماجی حقوق کے تحفظ اور ان کی زبان کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے اس دن کا انعقاد کیا گیا، یہ فیصلہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی طرف سے ہوا تھا،دسمبر 2017 کی جنرل اسمبلی کی قرارداد کے ذریعے اس دن کو عالمی دن کا درجہ دیا گیا،
اس سال پہلے سماعت سے محروم افراد کی اشاروں کی زبان کے عالمی دن کے موقع ہر سال اس عالمی دن کا نیا موضوع رکھا جاتا ہے جس کے ذریعے سماعت سے محروم افراد کو درپیش مسائل اجاگر کیے جاتے ہیں۔









