• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
دفعہ 144

پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں دفعہ 144کے نفاذ کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیا

News Editor by News Editor
مارچ 12, 2023
in پاکستان, کرائم اینڈ کورٹس
0 0
0

اسلام آباد/لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیا،

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر پارٹی کے مرکزی رہنما بابر اعوان نے اسلام آباد جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں اسلم اقبال نے لاہور میں الیکشن کمیشن کے دفاتر میں درخواستیں دائر کیں۔بابر اعوان کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کے دفتر میں درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اپنایا گیا کہ تحریک انصاف کی ریلی پر دفعہ 144کا نفاذ غیر قانونی ہے، الیکشن مہم تحریک انصاف کا آئینی حق ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن دفعہ 144کے نفاذ کو ختم کرے، پنجاب حکومت دفعہ 144کا نفاذ کر کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیرا 15کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ پنجاب حکومت پی ایس ایل میچ کو جواز بنا کر ریلی کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے، تحریک انصاف کی ریلی اور پی ایس ایل کے میچ کا روٹ مختلف ہے، ریلی ساڑھے 5بجے ختم ہو گی جبکہ پی ایس ایل میچ 7بجے شروع ہو گا۔مزید کہا گیا ہے کہ اس سے پہلے کسی شہر میں پی ایس ایل کے دوران دفعہ 144کا نفاذ نہیں کیا گیا، الیکشن مہم تحریک انصاف کا آئینی حق ہے، پنجاب حکومت غیرقانونی طور پر تحریک انصاف کی الیکشن مہم کو روک رہی ہے۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں، تمام ادارے الیکشن کرانے کیلئے کردار ادا کریں، تحریک انصاف کی ریلی اور پی ایس ایل کے میچ کا شیڈول اور روٹ الگ الگ ہے۔یہ عمران خان کے خوف کی وجہ سے سارا شہر بند کر دیتے ہیں، دفعہ 144کا نفاذ سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے، نگران حکومت انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے، الیکشن کمیشن انتخابات ممکن بنانے کیلئے اقدامات کرے۔پہلی ریلی میں ظل شاہ کی موت ہوئی، ظل شاہ اور ارشد شریف کے موت میں ایک ہی طریقہ واردات استعمال ہوا۔آئین کی پابندی کی، گورنر اور وزرا آئین کو نہیں مان رہے اور اداروں پر حملہ کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے اپیل کر رہا ہوں، آر او اور ڈی آر او کو عدلیہ سے بلایا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو خطرہ ہے اور ان پر حملہ ہو سکتا ہے، حکومت ہی بتاتی ہے کہ ان کی زندگی کو خطرہ ہے، وہ ریلی نکالنا چاہتے ہیں اور الیکشن مہم ہمارا حق ہے۔

تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں اسلم اقبال نے لاہور میں دفعہ 144کے نفاذ کے خلاف صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر میں درخواست جمع کرائی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد دفعہ 144کا نفاذ نہیں ہو سکتا، ڈپٹی کمشنر نے غیر قانونی طور پر نوٹیفکیشن جاری کیا، اس سے قبل 8مارچ کو دفعہ 144نافذ کی گئی، اس اقدام سے علی بلال کی شہادت کا واقعہ رونما ہوا۔تحریک انصاف کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144کے نفاذ سے سیاسی طور پر عدم استحکام پیدا ہوگا، ریلی کا شیڈول پی ایس ایل روٹ سے مختلف رکھا گیا ہے۔درخواست میں دفعہ 144کے نوٹیفکیشن کو کالعدم اور اس کی آڑ میں پولیس کو کسی بھی غیر قانونی اقدام سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہماری ریلی الیکشن مہم کا حصہ ہے جس کو روکا گیا، ہم نے اپنی پٹیشن الیکشن کمیشن میں دائر کر دی ہے، ہم پاکستان کی سب سے بڑی اور پرامن جماعت ہیں، ان کا پورا پروگرام ہے کہ ہم پر ظلم ڈھایا جائے۔اگر ہم پر کوئی ظلم ڈھایا گیا تو زیادتی ہوگی، الیکشن کمیشن سے پوچھا ہے کہ آپ کو کوئی ہدایت آئی ہے کہ الیکشن مہم پر پابندی لگانی ہے، جواب دیا گیا کہ کوئی ایسی ہدایت نہیں آئی۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ جب الیکشن کا شیڈول آ چکا تو تمام جماعتوں کو مہم چلانے کا حق حاصل ہے، امیدواروں کو ریلی کی شکل میں اپنے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے جانا ہے،

ایک طرف آپ کہہ رہے ہیں کہ پنجاب اور کے پی میں صاف شفاف الیکشن ہونے جا رہے ہیں اور دوسری جانب پاکستان کی سب سے بڑی جماعت پر قدغنیں لگائی جا رہی ہیں۔انہوںنے کہا کہ مریم نواز کو پروٹوکول میں جلسیوں کی اجازت دی جا رہی ہے، آج پاکستان کو اس نہج پر پہنچانے میں سارا قصور پی ڈی ایم کا ہے۔انہوں نے کہا کہ امیدواروں کو ریلی کی شکل میں اپنے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے جانا ہے۔ایک طرف آپ کہہ رہے ہیں کہ پنجاب اور خیبر پختوانخواہ میں صاف شفاف الیکشن ہونے جا رہے ہیں اور دوسری جانب پاکستان کی سب سے بڑی جماعت پر قدغنیں لگائی جا رہی ہیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: تحریک انصافدفعہ 144لیکشن کمیشن
Previous Post

پنجاب حکومت نے رینجرز کو طلب کر لیا

Next Post

قوم کو عمران خان جیسے فتنے سے نجات دلانا ضروری ہے ‘ نواز شریف

News Editor

News Editor

Next Post

قوم کو عمران خان جیسے فتنے سے نجات دلانا ضروری ہے ‘ نواز شریف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading